Al-'Adiyat

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
قسم ہے ان (گھوڑوں) کی جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں،
100:1
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
پھر (اپنی) ٹھوکروں سے چنگاریاں اڑاتے ہیں،
100:2
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
پھر صبح سویرے دھاوا بولتے ہیں،
100:3
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا
پھر اس سے غبار اڑاتے ہیں،
100:4
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
پھر انبوہ (لشکر) میں گھس جاتے ہیں،
100:5
إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ
یقینا انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے۔
100:6
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ
اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔
100:7
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
اور وہ مال کی محبت میں سخت ہے۔
100:8
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
کیا اسے (وہ وقت) معلوم نہیں جب اٹھائے جائیں گے وہ جو قبروں میں ہیں؟
100:9
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ
اور جو کچھ دلوں میں ہے اسے ظاہر کر دیا جائے گا؟
100:10
إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ
ان کا پروردگار یقینا اس روز ان کے حال سے خوب باخبر ہو گا۔
100:11