Al-Qari'ah

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
الْقَارِعَةُ
وہ ہلا دینے والا حادثہ۔
101:1
مَا الْقَارِعَةُ
وہ ہلا دینے والا حادثہ کیا ہے؟
101:2
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ
اور آپ کو کس چیز نے بتایا ہلا دینے والا حادثہ کیا ہے؟
101:3
يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ
اس روز لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے۔
101:4
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ
اور پہاڑ دھنی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے۔
101:5
فَأَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ
پس جس کا پلہ بھاری رہے گا،
101:6
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ
سو وہ من پسند زندگی میں ہو گا۔
101:7
وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِينُهُ
اور جس کا پلہ ہلکا ہو گا،
101:8
فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ
سو اس کا ٹھکانا ہاویہ ہو گا۔
101:9
وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ
اور آپ کو کس چیز نے بتایا ہاویہ کیا ہے؟
101:10
نَارٌ حَامِيَةٌ
وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔
101:11