As-Saaffat

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالصَّافَّاتِ صَفًّا
قسم ہے پوری طرح صف باندھنے والوں کی،
37:1
فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا
پھر بطور کامل جھڑکی دینے والوں کی،
37:2
فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا
پھر ذکر کی تلاوت کرنے والوں کی،
37:3
إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ
یقینا تمہارا معبود ایک ہی ہے۔
37:4
رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ
جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار اور مشرقوں کا پروردگار ہے۔
37:5
إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ
ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا،
37:6
وَحِفْظًا مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ مَارِدٍ
اور ہر سرکش شیطان سے بچاؤ کا ذریعہ بھی،
37:7
لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلِّ جَانِبٍ
کہ وہ عالم بالا کی طرف کان نہ لگا سکیں اور ہر طرف سے ان پر (انگارے) پھینکے جاتے ہیں۔
37:8
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
دھتکارے جاتے ہیں اور ان پر دائمی عذاب ہے ۔
37:9
إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
مگر ان میں سے جو کسی بات کو اچک لے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔
37:10
فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمْ مَنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِنْ طِينٍ لَازِبٍ
تو ان سے پوچھ لیجیے کہ کیا ان کا پیدا کرنا مشکل ہے یا وہ جنہیں ہم نے (ان کے علاوہ) خلق کیا ہے؟ ہم نے انہیں لیسدار گارے سے پیدا کیا۔
37:11
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
بلکہ آپ تعجب کر رہے ہیں اور یہ لوگ تمسخر کرتے ہیں۔
37:12
وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ
اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو نصیحت نہیں مانتے۔
37:13
وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ
اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔
37:14
وَقَالُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُبِينٌ
اور کہتے ہیں: یہ تو ایک کھلا جادو ہے۔
37:15
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
کیا جب ہم مر چکیں گے اور خاک اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے ؟
37:16
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ
کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (اٹھائے جائیں گے)؟
37:17
قُلْ نَعَمْ وَأَنْتُمْ دَاخِرُونَ
کہدیجیے:ہاں اور تم ذلیل کر کے (اٹھائے جاؤ گے)۔
37:18
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنْظُرُونَ
وہ تو بس ایک جھڑکی ہو گی پھر وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے،
37:19
وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ
اور کہیں گے: ہائے ہماری تباہی! یہ تو یوم جزا ہے۔
37:20
هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ
یہ فیصلے کا وہ دن ہے جس کی تم تکذیب کرتے تھے۔
37:21
احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ
گھیر لاؤ ظلم کا ارتکاب کرنے والوں کو اور ان کے ہم جنسوں کو اور انہیں جن کی یہ پوجا کیا کرتے تھے،
37:22
مِنْ دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ
اللہ کو چھوڑ کر۔ پھر انہیں جہنم کے راستے کی طرف ہانکو۔
37:23
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُمْ مَسْئُولُونَ
انہیں روکو، ان سے پوچھا جائے گا۔
37:24
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
تمہیں ہوا کیا ہے کہ تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟
37:25
بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ
بلکہ آج تو وہ گردنیں جھکائے (کھڑے) ہیں۔
37:26
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
اور وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے باہم سوال کرتے ہیں۔
37:27
قَالُوا إِنَّكُمْ كُنْتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ
کہتے ہیں: تم ہمارے پاس طاقت سے آتے تھے۔
37:28
قَالُوا بَلْ لَمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
وہ کہیں گے: بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے،
37:29
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُمْ مِنْ سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنْتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ
ورنہ ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا بلکہ تم خود سرکش لوگ تھے۔
37:30
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ
پس ہمارے بارے میں ہمارے رب کا فیصلہ حتمی ہو گیا، اب ہم (عذاب) چکھیں گے۔
37:31
فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ
پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا جب کہ ہم خود بھی گمراہ تھے۔
37:32
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
تو اس دن وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہوں گے۔
37:33
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
ہم مجرموں کے ساتھ یقینا ایسا ہی کیا کرتے ہیں۔
37:34
إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
جب ان سے کہا جاتا تھا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ تکبر کرتے تھے،
37:35
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَجْنُونٍ
اور کہتے تھے: کیا ہم ایک دیوانے شاعر کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟
37:36
بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ
(نہیں) بلکہ وہ حق لے کر آئے ہیں اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی ہے۔
37:37
إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ
بتحقیق تم دردناک عذاب چکھنے والے ہو۔
37:38
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ
اور تمہیں صرف اس کی جزا ملے گی جو تم کرتے تھے۔
37:39
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے۔
37:40
أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَعْلُومٌ
ان کے لیے ایک معین رزق ہے،
37:41
فَوَاكِهُ ۖ وَهُمْ مُكْرَمُونَ
(ہر قسم کے) میوے اور وہ احترام کے ساتھ ہوں گے
37:42
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
نعمتوں والی جنت میں۔
37:43
عَلَىٰ سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ
وہ تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
37:44
يُطَافُ عَلَيْهِمْ بِكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ
بہتی شراب کے جام ان میں پھرائے جائیں گے،
37:45
بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِينَ
جو چمکتی ہو گی، پینے والوں کے لیے لذیذ ہو گی،
37:46
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنْزَفُونَ
جس میں نہ سر درد ہو گا اور نہ ہی اس سے ان کی عقل زائل ہو گی۔
37:47
وَعِنْدَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ
اور ان کے پاس نگاہ نیچے رکھنے والی بڑی آنکھوں والی عورتیں ہوں گی۔
37:48
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَكْنُونٌ
گویا کہ وہ محفوظ انڈے ہیں۔
37:49
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
پھر وہ آمنے سامنے بیٹھ کر آپس میں باتیں کریں گے۔
37:50
قَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا: میرا ایک ہم نشین تھا،
37:51
يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ
جو (مجھ سے) کہتا تھا: کیا تم (قیامت کی) تصدیق کرنے والوں میں سے ہو ؟
37:52
أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ
بھلا جب ہم مر چکیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہمیں جزا ملے گی؟
37:53
قَالَ هَلْ أَنْتُمْ مُطَّلِعُونَ
ارشاد ہو گا: کیا تم دیکھنا چاہتے ہو؟
37:54
فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ
پھر اس نے جھانکا تو اسے وسط جہنم میں دیکھے گا۔
37:55
قَالَ تَاللَّهِ إِنْ كِدْتَ لَتُرْدِينِ
کہے گا: قسم بخدا قریب تھا کہ تو مجھے بھی ہلاک کر دے۔
37:56
وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنْتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ
اور اگر میرے رب کی نعمت نہ ہوتی تو میں بھی (عذاب میں) حاضر کیے جانے والوں میں ہوتا۔
37:57
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ
کیا اب ہمیں نہیں مرنا؟
37:58
إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
ہماری پہلی موت کے بعد ہمیں کوئی اور عذاب نہ ہو گا؟
37:59
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
یقینا یہ عظیم کامیابی ہے۔
37:60
لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ
عمل کرنے والوں کو ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنا چاہیے۔
37:61
أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ
کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟
37:62
إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِلظَّالِمِينَ
ہم نے اسے ظالموں کے لیے ایک آزمائش بنا دیا ہے۔
37:63
إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ
یہ ایسا درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے۔
37:64
طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ
اس کے خوشے شیاطین کے سروں جیسے ہیں۔
37:65
فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ
پھر وہ اس میں سے کھائیں گے اور اس سے پیٹ بھریں گے۔
37:66
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِنْ حَمِيمٍ
پھر ان کے لیے اس پر کھولتا ہوا پانی ملا دیا جائے گا۔
37:67
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ
پھر ان کا ٹھکانا بہرصورت جہنم ہو گا۔
37:68
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ
بلا شبہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا۔
37:69
فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ
پھر وہ ان کے نقش قدم پر دوڑ پڑے۔
37:70
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ
اور بتحقیق ان سے پہلے اگلوں کی اکثریت گمراہ ہو چکی ہے۔
37:71
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِمْ مُنْذِرِينَ
اور ہم نے ان میں تنبیہ کرنے والے (رسول) بھیجے تھے۔
37:72
فَانْظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِينَ
پھر دیکھو کہ تنبیہ شدگان کا کیا انجام ہوا،
37:73
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے۔
37:74
وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ
اور نوح نے ہمیں پکارا تو دیکھا کہ ہم کیسے بہترین جواب دینے والے ہیں۔
37:75
وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
اور ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو عظیم مصیبت سے بچایا۔
37:76
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ
اور ان کی نسل کو ہم نے باقی رہنے والوں میں رکھا ۔
37:77
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
اور ہم نے آنے والوں میں ان کے لیے(ذکر جمیل) باقی رکھا۔
37:78
سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ
تمام عالمین میں نوح پر سلام ہو۔
37:79
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں۔
37:80
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
بے شک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
37:81
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا۔
37:82
وَإِنَّ مِنْ شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ
اور ابراہیم یقینا نوح کے پیروکاروں میں سے تھے۔
37:83
إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
جب وہ اپنے رب کی بارگاہ میں قلب سلیم لے کر آئے۔
37:84
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ
جب انہوں نے اپنے باپ(چچا) اور قوم سے کہا: تم کس کی پوجا کرتے ہو؟
37:85
أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ
کیا اللہ کو چھوڑ کر گھڑے ہوئے معبودوں کو چاہتے ہو ؟
37:86
فَمَا ظَنُّكُمْ بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
پروردگار عالم کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟
37:87
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ
پھر انہوں نے ستاروں پر ایک نظر ڈالی،
37:88
فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ
اور کہا: میں تو بیمار ہو ں۔
37:89
فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ
چنانچہ وہ لوگ انہیں پیچھے چھوڑ گئے ۔
37:90
فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
پھر وہ ان کے معبودوں میں جا گھسے اور کہنے لگے: تم کھاتے کیوں نہیں ہو؟
37:91
مَا لَكُمْ لَا تَنْطِقُونَ
تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم بولتے نہیں ہو؟
37:92
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ
پھر انہیں پوری طاقت سے مارنے لگے
37:93
فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ
تو لوگ دوڑتے ہوئے ان کے پاس آئے۔
37:94
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ
ابراہیم نے کہا: کیا تم اسے پوجتے ہو جسے تم خود تراشتے ہو؟
37:95
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
حالانکہ خود تمہیں اور جو کچھ تم بناتے ہو (سب کو) اللہ نے پیدا کیا ہے۔
37:96
قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ
انہوں نے کہا: اس کے لیے ایک عمارت تیار کرو پھر اسے آگ کے ڈھیر میں پھینک دو۔
37:97
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ
پس انہوں نے اس کے خلاف ایک چال چلنے کا ارادہ کیا لیکن ہم نے انہیں زیر کر دیا۔
37:98
وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ
اور ابراہیم نے کہا: میں اپنے رب کی طرف جا رہا ہوں وہ مجھے راستہ دکھائے گا
37:99
رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ
اے میرے پروردگار! مجھے صالحین میں سے (اولاد) عطا کر۔
37:100
فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ
چنانچہ ہم نے انہیں ایک بردبار بیٹے کی بشارت دی۔
37:101
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ
پھر جب وہ ان کے ساتھ کام کاج کی عمر کو پہنچا تو کہا: اے بیٹا! میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، پس دیکھ لو تمہاری کیا رائے ہے، اس نے کہا : اے ابا جان آپ کو جو حکم ملا ہے اسے انجام دیں، اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔
37:102
فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ
پس جب دونوں نے (حکم خدا کو) تسلیم کیا اور اسے ماتھے کے بل لٹا دیا،
37:103
وَنَادَيْنَاهُ أَنْ يَا إِبْرَاهِيمُ
تو ہم نے ندا دی: اے ابراہیم!
37:104
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
تو نے خواب سچ کر دکھایا، بے شک ہم نیکوکاروں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں۔
37:105
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ
یقینا یہ ایک نمایاں امتحان تھا۔
37:106
وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
اور ہم نے ایک عظیم قربانی سے اس کا فدیہ دیا ۔
37:107
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
اور ہم نے آنے والوں میں ان کے لیے (ذکر جمیل) باقی رکھا۔
37:108
سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
ابراہیم پر سلام ہو۔
37:109
كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ہم نیکو کاروں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں۔
37:110
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
یقینا وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
37:111
وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِنَ الصَّالِحِينَ
اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق کی بشارت دی کہ وہ صالحین میں سے نبی ہوں گے۔
37:112
وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِنَفْسِهِ مُبِينٌ
اور ہم نے ان پر اور اسحاق پر برکات نازل کیں اور ان دونوں کی اولاد میں نیکی کرنے والا بھی ہے اور اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا بھی ہے۔
37:113
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
اور بتحقیق موسیٰ اور ہارون پر ہم نے احسان کیا۔
37:114
وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
اور ان دونوں کو اور ان دونوں کی قوم کو عظیم مصیبت سے ہم نے نجات دی۔
37:115
وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
اور ہم نے ان کی مدد کی تو وہی غالب آنے والے ہو گئے۔
37:116
وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ
اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب دی۔
37:117
وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
اور ان دونوں کو سیدھا راستہ ہم نے دکھایا۔
37:118
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ
اور ہم نے آنے والوں میں ان دونوں کے لیے (ذکر جمیل) باقی رکھا۔
37:119
سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو۔
37:120
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں۔
37:121
إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
37:122
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
اور الیاس بھی یقینا پیغمبروں میں سے تھے۔
37:123
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ
جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا: کیا تم اپنا بچاؤ نہیں کرتے؟
37:124
أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ
کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور سب سے بہتر خلق کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو؟
37:125
اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
اللہ ہی تمہارا اور تمہارے پہلے باپ دادا کا پروردگار ہے۔
37:126
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
تو انہوں نے ان کی تکذیب کی پس وہ حاضر کیے جائیں گے،
37:127
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے،
37:128
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
اور ہم نے آنے والوں میں ان کے لیے (ذکر جمیل) باقی رکھا۔
37:129
سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ
آل یاسین پر سلام ہو۔
37:130
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ہم نیکی کرنے والوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں۔
37:131
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
بے شک وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
37:132
وَإِنَّ لُوطًا لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
اور لوط بھی یقینا پیغمبروں میں سے تھے
37:133
إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
جب ہم نے انہیں اور ان کے سب گھر والوں کو نجات دی۔
37:134
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔
37:135
ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ
پھر ہم نے سب کو ہلاک کر دیا۔
37:136
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِمْ مُصْبِحِينَ
اور تم دن کو بھی ان (بستیوں) سے گزرتے رہتے ہو،
37:137
وَبِاللَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
اور رات کو بھی، تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟
37:138
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
اور یونس بھی یقینا پیغمبروں میں سے تھے۔
37:139
إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
جب وہ بھری ہوئی کشتی کی طرف بھاگے۔
37:140
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ
پھر قرعہ ڈالا تو وہ مات کھانے والوں میں سے ہوئے۔
37:141
فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
پھر مچھلی نے انہیں نگل لیا اور وہ ـ(ـاپنے آپ کو) ملامت کر رہے تھے۔
37:142
فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ
پھر اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتے،
37:143
لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
تو قیامت تک اس مچھلی کے پیٹ میں رہ جاتے۔
37:144
فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ
اور ہم نے بیمار حالت میں انہیں چٹیل میدان میں پھینک دیا۔
37:145
وَأَنْبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِنْ يَقْطِينٍ
اور ہم نے ان پر کدو کی بیل اگائی۔
37:146
وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا۔
37:147
فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
پھر وہ ایمان لے آئے تو ہم نے ایک وقت تک انہیں متاع حیات سے نوازا۔
37:148
فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ
پس آپ ان سے پوچھیں: کیا تمہارے رب کے لیے تو بیٹیاں ہوں اور ان کے لیے بیٹے ہوں؟
37:149
أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ
کیا ہم نے فرشتوں کو جب مؤنث بنایا تو وہ دیکھ رہے تھے ؟
37:150
أَلَا إِنَّهُمْ مِنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ
آگاہ رہو! یہ لوگ اپنی طرف سے گھڑ کر کہتے ہیں،
37:151
وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
کہ اللہ نے اولاد پیدا کی اور یہ لوگ یقینا جھوٹے ہیں۔
37:152
أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ
کیا اللہ نے بیٹوں کی جگہ بیٹیوں کو پسند کیا؟
37:153
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ تم کیسے فیصلے کرتے ہو؟
37:154
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
کیا تم غور نہیں کرتے؟
37:155
أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُبِينٌ
یا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے؟
37:156
فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ
پس اپنی کتاب پیش کرو اگر تم سچے ہو۔
37:157
وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
اور انہوں نے اللہ میں اور جنوں میں رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ جنات کو علم ہے کہ وہ (اللہ کے سامنے) حاضر کیے جائیں گے۔
37:158
سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
اللہ ان کے ہر بیان سے پاک ہے،
37:159
إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے (جو ایسی بات منسوب نہیں کرتے)۔
37:160
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ
پس یقینا تم اور جنہیں تم پوجتے ہو،
37:161
مَا أَنْتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ
سب مل کر اللہ کے خلاف (کسی کو) بہکا نہیں سکتے،
37:162
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ
سوائے اس کے جو جہنم میں جھلسنے والا ہے۔
37:163
وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَعْلُومٌ
اور (ملائکہ کہتے ہیں) ہم میں سے ہر ایک کے لیے مقام مقرر ہے،
37:164
وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ
اور ہم ہی صف بستہ رہتے ہیں،
37:165
وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ
اور ہم ہی تسبیح کرنے والے ہیں۔
37:166
وَإِنْ كَانُوا لَيَقُولُونَ
اور یہ لوگ کہا تو کرتے تھے:
37:167
لَوْ أَنَّ عِنْدَنَا ذِكْرًا مِنَ الْأَوَّلِينَ
اگر ہمارے پاس اگلوں سے کوئی نصیحت آ جاتی،
37:168
لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
تو ہم اللہ کے مخلص بندے ہوتے۔
37:169
فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
لیکن (اب) اس کا انکار کیا لہٰذا عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔
37:170
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ
اور بتحقیق ہمارے بندگان مرسل سے ہمارا یہ وعدہ ہو چکا ہے۔
37:171
إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنْصُورُونَ
یقینا وہ مدد کیے جانے والے ہیں،
37:172
وَإِنَّ جُنْدَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ
اور یقینا ہمارا لشکر ہی غالب آ کر رہے گا۔
37:173
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
لہٰذا آپ ایک مدت تک ان سے منہ پھیر لیں۔
37:174
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
اور انہیں دیکھتے رہیں کہ عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے۔
37:175
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
کیا یہ ہمارے عذاب میں عجلت چاہ رہے ہیں؟
37:176
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ
پس جب یہ (عذاب) ان کے دالان میں اترے گا تو تنبیہ شدگان کی صبح بہت بری ہو گی۔
37:177
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
اور آپ ایک مدت تک ان سے منہ پھیر لیں۔
37:178
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
اور دیکھتے رہیں عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے۔
37:179
سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
آپ کا رب جو عزت کا مالک ہے ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں۔
37:180
وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ
اور پیغمبروں پر سلام ہو۔
37:181
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور ثنائے کامل اس اللہ کے لیے ہے جو عالمین کا پروردگار ہے۔
37:182