Ar-Rahman

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
الرَّحْمَٰنُ
رحمن نے،
55:1
عَلَّمَ الْقُرْآنَ
قرآن سکھایا ۔
55:2
خَلَقَ الْإِنْسَانَ
اسی نے انسان کو پیدا کیا۔
55:3
عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
اسی نے انسان کو بولنا سکھایا ۔
55:4
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
سورج اور چاند (مقررہ) حساب کے تحت ہیں۔
55:5
وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
اور ستارے اور درخت سجدہ کرتے ہیں۔
55:6
وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ
اور اسی نے اس آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی۔
55:7
أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ
تاکہ تم ترازو (کے ساتھ تولنے) میں تجاوز نہ کرو۔
55:8
وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ
اور انصاف کے ساتھ وزن کو درست رکھو اور تول میں کمی نہ کرو۔
55:9
وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ
اور اسی نے مخلوقات کے لیے اس زمین کو بنایا ہے ۔
55:10
فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ
اس میں میوے اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں۔
55:11
وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ
اور بھوسے والا اناج خوشبو والے پھول ہیں۔
55:12
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس (اے جن و انس !) تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:13
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح کے خشک گارے سے بنایا۔
55:14
وَخَلَقَ الْجَانَّ مِنْ مَارِجٍ مِنْ نَارٍ
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا۔
55:15
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:16
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
وہ دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا پروردگار ہے۔
55:17
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:18
مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
اسی نے دو سمندروں کو جاری کیا کہ آپس میں مل جائیں،
55:19
بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَا يَبْغِيَانِ
تاہم ان دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔
55:20
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:21
يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ
ان دونوں سمندروں سے موتی اور مونگا نکلتے ہیں۔
55:22
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:23
وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
اور سمندر میں چلنے والے پہاڑوں کی طرح بلند جہاز اسی کے ہیں۔
55:24
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:25
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
روئے زمین پر موجود ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔
55:26
وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
اور صرف آپ کے صاحب عزت و جلال رب کی ذات باقی رہنے والی ہے۔
55:27
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:28
يَسْأَلُهُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ
جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں ہے (سب) اسی سے مانگتے ہیں، وہ ہر روز ایک (نئی) کرشمہ سازی میں ہے۔
55:29
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:30
سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ
اے (جن و انس کی) دو باوزن جماعتو! ہم عنقریب تمہاری (جزا و سزا کی) طرف پوری توجہ دینے والے ہیں۔
55:31
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:32
يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا ۚ لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ
اے گروہ جن و انس ! اگر تم آسمانوں اور زمین کی سرحدوں سے نکلنے کی استطاعت رکھتے ہو تو نکل جاؤ، تم سلطنت و قہاریت کے بغیر نہیں نکل سکو گے۔
55:33
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:34
يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِنْ نَارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرَانِ
تم دونوں پر آگ کے شعلے اور چنگاریاں چھوڑی جائیں گی، پھر تم کامیاب نہیں رہو گے۔
55:35
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:36
فَإِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ
پس جب آسمان پھٹ جائے گا تو سرخ ہو جائے گا جیسے سرخ چمڑا۔
55:37
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:38
فَيَوْمَئِذٍ لَا يُسْأَلُ عَنْ ذَنْبِهِ إِنْسٌ وَلَا جَانٌّ
پھر اس روز کسی انسان سے اور کسی جن سے اس کے گناہ کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔
55:39
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:40
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ
مجرم اپنے چہروں سے پہچانے جائیں گے پھر وہ پیشانیوں اور پیروں سے پکڑے جائیں گے۔
55:41
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:42
هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ
یہ وہی جہنم ہے جسے مجرمین جھٹلاتے تھے۔
55:43
يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ
وہ جہنم اور کھولتے ہوئے انتہائی گرم پانی کے درمیان گردش کرتے رہیں گے۔
55:44
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:45
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ
اور جو شخص اپنے رب کی بارگاہ میں پیش ہونے کا خوف رکھتا ہے اس کے لیے دو باغ ہیں
55:46
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:47
ذَوَاتَا أَفْنَانٍ
(یہ دونوں باغ) گھنی شاخوں والے ہوں گے
55:48
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:49
فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ
ان دونوں (باغوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں
55:50
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:51
فِيهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ
ان دونوں میں موجود ہر میوے کی دو دو قسمیں ہیں۔
55:52
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:53
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ
وہ ایسے فرشوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر ریشم کے ہوں گے اور ان دونوں باغوں کے میوے (ان کی دسترس میں) قریب ہوں گے ۔
55:54
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:55
فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ
ان میں نگاہیں (اپنے شوہروں تک) محدود رکھنے والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا ہو گا اور نہ کسی جن نے۔
55:56
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:57
كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ
گویا وہ یاقوت اور موتی ہیں۔
55:58
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:59
هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہو سکتا ہے؟
55:60
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:61
وَمِنْ دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
اور ان دونوں باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں۔
55:62
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:63
مُدْهَامَّتَانِ
دونوں باغ گھنے سرسبز ہیں۔
55:64
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:65
فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ
ان دونوں باغوں میں دو ابلتے ہوئے چشمے موجود ہیں۔
55:66
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:67
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ
ان دونوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں۔
55:68
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:69
فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ
ان میں نیک سیرت اور خوبصورت بیویاں ہیں۔
55:70
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:71
حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ
خیموں میں مستور حوریں ہیں۔
55:72
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:73
لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ
جنہیں ان سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا ہو گا اور نہ کسی جن نے۔
55:74
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:75
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ
وہ سبز قالینوں اور نفیس فرشوں پر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے۔
55:76
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم دونوں اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:77
تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
بابرکت ہے آپ کے پروردگار کا نام جو صاحب جلالت و اکرام ہے۔
55:78