Al-Qalam

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
نون، قسم ہے قلم کی اور اس کی جسے (لکھنے والے) لکھتے ہیں۔
68:1
مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ
آپ اپنے رب کے فضل سے دیوانے نہیں ہیں۔
68:2
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ
اور یقینا آپ کے لیے بے انتہا اجر ہے۔
68:3
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ
اور بے شک آپ اخلاق کے عظیم مرتبے پر فائز ہیں۔
68:4
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ
پس عنقریب آپ دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے ،
68:5
بِأَيْيِكُمُ الْمَفْتُونُ
کہ تم میں سے کسے جنون عارض ہے۔
68:6
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ
آپ کا رب یقینا انہیں خوب جانتا ہے جو راہ خدا سے بھٹکے ہوئے ہیں اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔
68:7
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ
لہٰذا آپ تکذیب کرنے والوں کی بات نہ مانیں۔
68:8
وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ
وہ چاہتے ہیں اگر آپ ڈھیلے پڑ جائیں تو وہ بھی ڈھیلے پڑ جائیں ۔
68:9
وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَهِينٍ
اور آپ کسی بھی زیادہ قسمیں کھانے والے، بے وقار شخص کے کہنے میں نہ آئیں۔
68:10
هَمَّازٍ مَشَّاءٍ بِنَمِيمٍ
جو عیب جو، چغل خوری میں دوڑ دھوپ کرنے والا،
68:11
مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
بھلائی سے روکنے والا، حد سے تجاوز کرنے والا، بدکردار،
68:12
عُتُلٍّ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
بدخو اور ان سب باتوں کے ساتھ بدذات بھی ہے،
68:13
أَنْ كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ
اس بنا پر کہ وہ مال و اولاد کا مالک ہے۔
68:14
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
جب اسے ہماری آیات سنائی جاتی ہیں تو وہ کہتا ہے: یہ تو قصہ ہائے پارینہ ہیں۔
68:15
سَنَسِمُهُ عَلَى الْخُرْطُومِ
عنقریب ہم اس کی سونڈ داغیں گے۔
68:16
إِنَّا بَلَوْنَاهُمْ كَمَا بَلَوْنَا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ
ہم نے انہیں اس طرح آزمایا جس طرح ہم نے باغ والوں کی آزمائش کی تھی، جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ صبح سویرے اس (باغ) کا پھل توڑیں گے۔
68:17
وَلَا يَسْتَثْنُونَ
اور وہ استثنا نہیں کر رہے تھے۔ (انشاء اللہ نہیں کہا)۔
68:18
فَطَافَ عَلَيْهَا طَائِفٌ مِنْ رَبِّكَ وَهُمْ نَائِمُونَ
اور آپ کے رب کی طرف سے گھومنے والی (بلا) گھوم گئی اور وہ سو رہے تھے۔
68:19
فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ
پس وہ (باغ) کٹی ہوئی فصل کی طرح ہو گیا۔
68:20
فَتَنَادَوْا مُصْبِحِينَ
صبح انہوں نے ایک دوسرے کو آوازیں دیں:
68:21
أَنِ اغْدُوا عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَارِمِينَ
اگر تمہیں پھل توڑنا ہے تو اپنی کھیتی کی طرف سویرے ہی چل پڑو۔
68:22
فَانْطَلَقُوا وَهُمْ يَتَخَافَتُونَ
چنانچہ وہ چل پڑے اور آپس میں آہستہ آواز میں کہتے جاتے تھے،
68:23
أَنْ لَا يَدْخُلَنَّهَا الْيَوْمَ عَلَيْكُمْ مِسْكِينٌ
کہ یہاں تمہارے پاس آج قطعاً کوئی مسکین نہ آنے پائے۔
68:24
وَغَدَوْا عَلَىٰ حَرْدٍ قَادِرِينَ
چنانچہ وہ خود کو (مسکینوں کے) روکنے پر قادر سمجھتے ہوئے سویرے پہنچ گئے۔
68:25
فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوا إِنَّا لَضَالُّونَ
مگر جب انہوں نے باغ کو دیکھا تو کہا: ہم تو راستہ بھول گئے ہیں۔
68:26
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
(نہیں) بلکہ ہم محروم رہ گئے ہیں۔
68:27
قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُلْ لَكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ
ان میں جو سب سے زیادہ اعتدال پسند تھا کہنے لگا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
68:28
قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
وہ کہنے لگے: پاکیزہ ہے ہمارا پروردگار! ہم ہی قصور وار تھے۔
68:29
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ
پھر وہ آپس میں ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے۔
68:30
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ
کہنے لگے: ہائے ہماری شامت! ہم سرکش ہو گئے تھے۔
68:31
عَسَىٰ رَبُّنَا أَنْ يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِنْهَا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا رَاغِبُونَ
بعید نہیں کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے، اب ہم اپنے رب ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
68:32
كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
عذاب ایسا ہی ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے، کاش! یہ لوگ جان لیتے۔
68:33
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ
پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے پاس یقینا نعمت بھری جنتیں ہیں۔
68:34
أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ
کیا ہم مسلمانوں کو مجرمین جیسا بنا دیں گے؟
68:35
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ تم کیسے فیصلے کرتے ہو؟
68:36
أَمْ لَكُمْ كِتَابٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ
کیا تمہارے پاس کوئی (آسمانی) کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟
68:37
إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ
اس میں وہی باتیں ہوں جنہیں تم پسند کرتے ہو،
68:38
أَمْ لَكُمْ أَيْمَانٌ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ
یا ہمارے ذمے تمہارے لیے قیامت تک کے لیے کوئی عہد و پیمان ہے کہ تمہیں وہی ملے گا جس کو تم مقرر کر دیتے ہو؟
68:39
سَلْهُمْ أَيُّهُمْ بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ
آپ ان سے پوچھیں: ان میں سے کون اس کا ذمہ دار ہے؟
68:40
أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ فَلْيَأْتُوا بِشُرَكَائِهِمْ إِنْ كَانُوا صَادِقِينَ
کیا ان کے شریک ہیں؟ پس اگر وہ سچے ہیں تو اپنے شریکوں کو لے آئیں۔
68:41
يَوْمَ يُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ
جس دن مشکل ترین لمحہ آئے گا اور انہیں سجدے کے لیے بلایا جائے گا تو یہ لوگ سجدہ نہ کر سکیں گے۔
68:42
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ
ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی ان پر ذلت چھائی ہوئی ہو گی حالانکہ انہیں سجدے کے لیے اس وقت بھی بلایا جاتا تھا جب یہ لوگ سالم تھے۔
68:43
فَذَرْنِي وَمَنْ يُكَذِّبُ بِهَٰذَا الْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُمْ مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ
پس مجھے اس کلام کی تکذیب کرنے والوں سے نبٹنے دیں، ہم بتدریج انہیں گرفت میں لیں گے اس طرح کہ انہیں خبر ہی نہ ہو ۔
68:44
وَأُمْلِي لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِي مَتِينٌ
اور میں انہیں ڈھیل دوں گا، میری تدبیر یقینا بہت مضبوط ہے۔
68:45
أَمْ تَسْأَلُهُمْ أَجْرًا فَهُمْ مِنْ مَغْرَمٍ مُثْقَلُونَ
کیا آپ ان سے اجرت مانگتے ہیں جس کے تاوان تلے یہ لوگ دب جائیں ؟
68:46
أَمْ عِنْدَهُمُ الْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
یا ان کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھتے ہوں؟
68:47
فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُنْ كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ
پس اپنے رب کے حکم تک صبر کریں اور مچھلی والے (یونس) کی طرح نہ ہو جائیں جنہوں نے غم سے نڈھال ہو کر (اپنے رب کو) پکارا تھا۔
68:48
لَوْلَا أَنْ تَدَارَكَهُ نِعْمَةٌ مِنْ رَبِّهِ لَنُبِذَ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ
اگر ان کے رب کی رحمت انہیں سنبھال نہ لیتی تو وہ برے حال میں چٹیل میدان میں پھینک دیے جاتے ۔
68:49
فَاجْتَبَاهُ رَبُّهُ فَجَعَلَهُ مِنَ الصَّالِحِينَ
مگر اس کے رب نے اسے برگزیدہ فرمایا اور اسے صالحین میں شامل کر لیا۔
68:50
وَإِنْ يَكَادُ الَّذِينَ كَفَرُوا لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَارِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُ لَمَجْنُونٌ
اور کفار جب اس ذکر (قرآن) کو سنتے ہیں تو قریب ہے کہ اپنی نظروں سے آپ کے قدم اکھاڑ دیں اور کہتے ہیں: یہ دیوانہ ضرور ہے۔
68:51
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ
اور حالانکہ یہ (قرآن) عالمین کے لیے فقط نصیحت ہے۔
68:52