Al-Haqqah

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
الْحَاقَّةُ
حتمی وقوع پذیر۔
69:1
مَا الْحَاقَّةُ
وہ حتمی وقوع پذیر کیا ہے؟
69:2
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ
اور آپ کو کس چیز نے بتایا کہ وہ حتمی وقوع پذیر کیا ہے؟
69:3
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ
ثمود اور عاد نے اس کھڑکا دینے والے واقعے کو جھٹلا دیا تھا۔
69:4
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ
پھر ثمود کو تو اس طغیانی حادثے سے ہلاک کر دیا گیا۔
69:5
وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ
اور عاد کو ایک سرکش طوفانی آندھی سے ہلاک کر دیا گیا۔
69:6
سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ
جسے اس نے مسلسل سات راتوں اور آٹھ دنوں تک ان پر مسلط رکھا، پس آپ ان لوگوں کو وہاں دیکھیے اس طرح پڑے ہوئے گویا وہ کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔
69:7
فَهَلْ تَرَىٰ لَهُمْ مِنْ بَاقِيَةٍ
کیا ان میں سے تجھے کوئی باقی ماندہ نظر آ رہا ہے؟
69:8
وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَنْ قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ
اور فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور سرنگوں شدہ بستیوں نے بھی اسی غلطی کا ارتکاب کیا تھا۔
69:9
فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَابِيَةً
پھر انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی تو اللہ نے انہیں بڑی سختی کے ساتھ گرفت میں لے لیا۔
69:10
إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ
جب پانی میں طغیانی آئی تو ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کیا۔
69:11
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ
تاکہ ہم اسے تمہارے لیے یادگار بنا دیں اور سمجھدار کان ہی اسے محفوظ کر لیتا ہے۔
69:12
فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ
پس جب صور میں ایک دفعہ پھونک ماری جائے گی،
69:13
وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً
اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں گے تو وہ ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے،
69:14
فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
تو اس روز وقوع پذیر ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا ۔
69:15
وَانْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ
اور آسمان پھٹ جائے گا اور وہ اس روز ڈھیلا پڑ جائے گا،
69:16
وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ
اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور اس دن آٹھ فرشتے آپ کے رب کا عرش اپنے اوپر اٹھائے ہوں گے۔
69:17
يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنْكُمْ خَافِيَةٌ
اس دن تم سب پیش کیے جاؤ گے اور تمہاری کوئی بات پوشیدہ نہ رہے گی۔
69:18
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ
پس جس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ (دوسروں سے)کہے گا: لو میرا نامہ عمل پڑھو۔
69:19
إِنِّي ظَنَنْتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ
مجھے تو یقین تھا کہ مجھے اپنے حساب کا سامنا کرنا ہو گا ۔
69:20
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ
پس وہ ایک دل پسند زندگی میں ہو گا،
69:21
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
بلند و بالا جنت میں،
69:22
قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ
جس کے میوے قریب (دسترس میں) ہوں گے۔
69:23
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ
خوشگواری کے ساتھ کھاؤ اور پیو ان اعمال کے صلے میں جنہیں تم گزشتہ زمانے میں بجا لائے۔
69:24
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
اور جس کا نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے وہ کہے گا: اے کاش! مجھے میرا نامہ اعمال نہ دیا جاتا۔
69:25
وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ
اور مجھے معلوم ہی نہ ہوتا کہ میرا حساب کیا ہے۔
69:26
يَا لَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ
کاش! موت میرا کام تمام کر دیتی۔
69:27
مَا أَغْنَىٰ عَنِّي مَالِيَهْ ۜ
میرے مال نے مجھے نفع نہ دیا۔
69:28
هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ
میرا اقتدار نابود ہو گیا۔
69:29
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
(حکم آئے گا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہناؤ،
69:30
ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ
پھر اسے جہنم میں تپا دو،
69:31
ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ
پھر ستر ہاتھ لمبی زنجیر میں اسے جکڑ لو۔
69:32
إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ
یقینا یہ خدائے عظیم پر ایمان نہیں رکھتا تھا۔
69:33
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ
اور نہ ہی مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتا تھا۔
69:34
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ
لہٰذا آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں ہے۔
69:35
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ
اور پیپ کے سوا اس کی کوئی غذا نہیں ہے،
69:36
لَا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ
جسے خطاکاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔
69:37
فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ
پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جو تم دیکھتے ہو،
69:38
وَمَا لَا تُبْصِرُونَ
اور ان کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے ہو
69:39
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
یقینا یہ ایک کریم رسول کا قول ہے،
69:40
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ
اور یہ کسی شاعر کا کلام نہیں ہے، تم کم ہی ایمان لاتے ہو۔
69:41
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ
اور نہ ہی یہ کسی کاہن کا کلام ہے، تم کم ہی غور کرتے ہو۔
69:42
تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ
یہ رب العالمین کی طرف سے نازل کردہ ہے۔
69:43
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ
اور اگر اس (نبی) نے کوئی تھوڑی بات بھی گھڑ کر ہماری طرف منسوب کی ہوتی،
69:44
لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ
تو ہم اسے دائیں ہاتھ سے پکڑ لیتے،
69:45
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ
پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے۔
69:46
فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ
پھر تم میں سے کوئی مجھے اس سے روکنے والا نہ ہوتا۔
69:47
وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ
اور پرہیزگاروں کے لیے یقینا یہ ایک نصیحت ہے۔
69:48
وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنْكُمْ مُكَذِّبِينَ
اور ہم جانتے ہیں کہ تمہارے درمیان کچھ لوگ تکذیب کرنے والے ہیں۔
69:49
وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ
یہ (تکذیب) کفار کے لیے یقینا (باعث) حسرت ہے۔
69:50
وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ
اور یہ سراسر حق پر مبنی یقینی ہے۔
69:51
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
پس آپ اپنے عظیم رب کے نام کی تسبیح کریں۔
69:52