Al-Ma'arij

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
ایک سوال کرنے والے نے عذاب کا سوال کیا جو واقع ہونے ہی والا ہے۔
70:1
لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ
کفار کے لیے اسے کوئی ٹالنے والا نہیں ہے،
70:2
مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ
عروج کے مالک اللہ کی طرف سے ہے۔
70:3
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
ملائکہ اور روح اس کی طرف اوپر چڑھتے ہیں ایک ایسے دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔
70:4
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
پس آپ صبر کریں، بہترین صبر۔
70:5
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا
یہ لوگ یقینا اس (عذاب) کو دور خیال کرتے ہیں،
70:6
وَنَرَاهُ قَرِيبًا
۔ اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں۔
70:7
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ
اس دن آسمان پگھلی ہوئی دھات کی مانند ہو جائے گا،
70:8
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ
اور پہاڑ رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے
70:9
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا،
70:10
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ
حالانکہ وہ انہیں دکھائے جائیں گے، مجرم چاہے گا کہ اس دن کے عذاب سے بچنے کے لیے اپنے بیٹوں کو فدیہ میں دے دے،
70:11
وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ
اور اپنی زوجہ اور اپنے بھائی کو بھی،
70:12
وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ
اور اپنے اس خاندان کو جو اسے پناہ دیتا تھا،
70:13
وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنْجِيهِ
اور روئے زمین پر بسنے والے سب کو (تاکہ) پھر اپنے آپ کو نجات دلائے۔
70:14
كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
ایسا ہرگز نہ ہو گا کیونکہ وہ تو بھڑکتی ہوئی آگ ہے،
70:15
نَزَّاعَةً لِلشَّوَىٰ
جو منہ اور سر کی کھال ادھیڑنے والی ہے۔
70:16
تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
یہ آتش ہر پیٹھ پھیرنے والے اور منہ موڑنے والے کو پکارے گی،
70:17
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ
اور اسے (بھی) جس نے مال جمع کیا اور بند رکھا۔
70:18
إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا
انسان یقینا کم حوصلہ خلق ہوا ہے۔
70:19
إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا
جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے،
70:20
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا
اور جب اسے آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے،
70:21
إِلَّا الْمُصَلِّينَ
سوائے نمازگزاروں کے،
70:22
الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ
جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرتے ہیں،
70:23
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ
اور جن کے اموال میں معین حق ہے،
70:24
لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
سائل اور محروم کے لیے،
70:25
وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ
اور جو روز جزا کی تصدیق کرتے ہیں،
70:26
وَالَّذِينَ هُمْ مِنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔
70:27
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
بتحقیق ان کے پروردگار کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں ہے۔
70:28
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ
اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،
70:29
إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
مگر اپنی بیویوں اور لونڈیوں سے پس ان پر کوئی ملامت نہیں ہے۔
70:30
فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ
جو لوگ اس کے علاوہ کی خواہش کریں وہ حد سے تجاوز کرنے والے ہیں،
70:31
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ
اور جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کا پاس رکھتے ہیں،
70:32
وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ
اور جو اپنی گواہیوں پر قائم رہتے ہیں،
70:33
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
اور جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں،
70:34
أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُكْرَمُونَ
جنتوں میں یہی لوگ محترم ہوں گے۔
70:35
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
پھر ان کفار کو کیا ہو گیا ہے کہ آپ کی طرف دوڑے چلے آتے ہیں،
70:36
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ
دائیں طرف سے اور بائیں طرف سے گروہ در گروہ ہو کر،
70:37
أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
کیا ان میں سے ہر شخص یہ آرزو رکھتا ہے کہ اسے نعمت بھری جنت میں داخل کیا جائے؟
70:38
كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِمَّا يَعْلَمُونَ
ہرگز نہیں! ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں۔
70:39
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ
پس میں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کھاتا ہوں کہ ہم قادر ہیں۔
70:40
عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ خَيْرًا مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
(اس بات پر) کہ ان کی جگہ ان سے بہتر لوگوں کو لے آئیں اور ہم عاجز نہیں ہیں۔
70:41
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
پس آپ انہیں بیہودگی اور کھیل میں چھوڑ دیں یہاں تک کہ وہ اس دن کا سامنا کریں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔
70:42
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
جس دن وہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے گویا وہ کسی نشانی کی طرف بھاگ رہے ہوں۔
70:43
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ
ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ان پر ذلت چھائی ہوئی ہو گی، یہ وہی دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
70:44