Al-Muddaththir

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ
اے چادر اوڑھنے والے،
74:1
قُمْ فَأَنْذِرْ
اٹھیے اور تنبیہ کیجیے،
74:2
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ
اور اپنے رب کی کبریائی کا اعلان کیجیے
74:3
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
اور اپنے لباس کو پاک رکھیے
74:4
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ
اور ناپاکی سے دور رہیے
74:5
وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَكْثِرُ
اور احسان نہ جتلا کہ (اپنے عمل کو) بہت سمجھنے لگ جائیں
74:6
وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ
اور اپنے رب کی خاطر صبر کیجیے،
74:7
فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ
اور جب صور میں پھونک ماری جائے گی،
74:8
فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ
تو وہ دن ایک مشکل دن ہو گا۔
74:9
عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ
وہ کفار پر آسان نہ ہو گا۔
74:10
ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا
مجھے اور اس شخص کو (نبٹنے کے لیے) چھوڑ دو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا،
74:11
وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَمْدُودًا
اور میں نے اس کے لیے بہت سا مال دیا،
74:12
وَبَنِينَ شُهُودًا
اور حاضر رہنے والے بیٹے بھی،
74:13
وَمَهَّدْتُ لَهُ تَمْهِيدًا
اور میں نے اس کے لیے (آسائش کی) راہ ہموار کر دی،
74:14
ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ
پھر وہ طمع کرنے لگتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں۔
74:15
كَلَّا ۖ إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا
ہرگز نہیں! وہ یقینا ہماری آیات سے عناد رکھنے والا ہے۔
74:16
سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا
میں اسے کٹھن چڑھائی چڑھنے پر مجبور کروں گا۔
74:17
إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ
اس نے یقینا کچھ سوچا اسے(کچھ) سوجھا۔
74:18
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
پس اس پر اللہ کی مار، اسے کیا سوجھی؟
74:19
ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
پھر اس پر اللہ کی مار ہو، اسے کیا سوجھی؟
74:20
ثُمَّ نَظَرَ
پھر اس نے نظر دوڑائی،
74:21
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
پھر تیوری چڑھائی اور منہ بگاڑ لیا،
74:22
ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ
پھر پلٹا اور تکبر کیا،
74:23
فَقَالَ إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ
پھر کہنے لگا: یہ جادو کے سوا کچھ نہیں ہے جو منقول ہو کر آیا۔
74:24
إِنْ هَٰذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ
یہ تو صرف بشر کا کلام ہے۔
74:25
سَأُصْلِيهِ سَقَرَ
عنقریب میں اسے آگ (سقر) میں جھلسا دوں گا۔
74:26
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سَقَرُ
اور آپ کو کس چیز نے بتایا سقر کیا ہے ؟
74:27
لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ
وہ نہ باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے۔
74:28
لَوَّاحَةٌ لِلْبَشَرِ
آدمی کی کھال جھلسا دینے والی ہے ۔
74:29
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ
اس پر انیس (فرشتے) موکل ہیں۔
74:30
وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِلَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ
اور ہم نے جہنم کا عملہ صرف فرشتوں کو قرار دیا اور ان کی تعداد کو کفار کے لیے آزمائش بنایا تاکہ اہل کتاب کو یقین آ جائے اور ایمان لانے والوں کے ایمان میں اضافہ ہو جائے اور اہل کتاب اور مومنین شک میں نہ رہیں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے نیز کفار یہی کہیں: اس بیان سے اللہ کا کیا مقصد ہو سکتا ہے؟ اس طرح اللہ جسے چاہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور تیرے رب کے لشکروں کو خود اس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور یہ (جہنم کا ذکر) انسانوں کے لیے ایک نصیحت ہے۔
74:31
كَلَّا وَالْقَمَرِ
(ایسا) ہرگز نہیں! (جیسا تم سوچتے ہو) قسم ہے چاند کی،
74:32
وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ
اور رات کی جب وہ پلٹنے لگتی ہے،
74:33
وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ
اور صبح کی جب وہ روشن ہو جاتی ہے،
74:34
إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ
بلاشبہ یہ (آگ) بڑی آفتوں میں سے ایک ہے۔
74:35
نَذِيرًا لِلْبَشَرِ
(اس میں) انسانوں کے لیے تنبیہ ہے،
74:36
لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ
تم میں سے ہر اس شخص کے لیے جو آگے بڑھنا یا پیچھے رہ جانا چاہے۔
74:37
كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
ہر شخص اپنے عمل کا گروی ہے۔
74:38
إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ
سوائے دائیں والوں کے،
74:39
فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ
جو جنتوں میں پوچھ رہے ہوں گے،
74:40
عَنِ الْمُجْرِمِينَ
مجرمین سے۔
74:41
مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ
کس چیز نے تمہیں جہنم میں پہنچایا؟
74:42
قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ
وہ کہیں گے: ہم نماز گزاروں میں سے نہ تھے،
74:43
وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ
اور ہم مسکین کو کھلاتے نہیں تھے،
74:44
وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ
اور ہم بیہودہ بکنے والوں کے ساتھ بیہودہ گوئی کرتے تھے،
74:45
وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ
اور ہم روز جزا کو جھٹلاتے تھے۔
74:46
حَتَّىٰ أَتَانَا الْيَقِينُ
یہاں تک کہ ہمیں موت آ گئی۔
74:47
فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ
اب سفارش کرنے والوں کی سفارش انہیں کچھ فائدہ نہ دے گی ۔
74:48
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ
انہیں کیا ہو گیا ہے کہ نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں؟
74:49
كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُسْتَنْفِرَةٌ
گویا وہ بدکے ہوئے گدھے ہیں،
74:50
فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍ
جو شیر سے (ڈر کر) بھاگے ہوں۔
74:51
بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُنَشَّرَةً
بلکہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ (اس کے پاس) کھلی ہوئی کتابیں آ جائیں۔
74:52
كَلَّا ۖ بَلْ لَا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ
ہرگز نہیں! بلکہ انہیں آخرت کا خوف ہی نہیں ہے۔
74:53
كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ
ہرگز نہیں! یہ تو یقینا ایک نصیحت ہے۔
74:54
فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ
پس جو چاہے اسے یاد رکھے۔
74:55
وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ
وہ یاد اس وقت رکھیں گے جب اللہ چاہے گا، وہی اس لائق ہے کہ اس سے خوف کیا جائے اور وہی بخشنے کا اہل ہے۔
74:56