An-Naba

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ
یہ لوگ کس چیز کے بارے میں باہم سوال کر رہے ہیں ؟
78:1
عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ
کیا اس عظیم خبر کے بارے میں؟
78:2
الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
جس میں یہ اختلاف کر رہے ہیں؟
78:3
كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
(جیسے مشرکین سوچتے ہیں ایسا) ہرگز نہیں! عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا۔
78:4
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
پھر (کہتا ہوں ایسا) ہرگز نہیں! عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا (کہ قیامت برحق ہے)۔
78:5
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
کیا ہم نے زمین کو گہوارہ نہیں بنایا؟
78:6
وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا
اور پہاڑوں کو میخیں نہیں بنایا؟
78:7
وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا
اور ہم نے تمہیں جوڑا جوڑا پید اکیا ۔
78:8
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
اور ہم نے تمہاری نیند کو (باعث) سکون بنایا۔
78:9
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
اور رات کو ہم نے پردہ قرار دیا۔
78:10
وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
اور دن کو ہم نے معاش (کا ذریعہ) بنایا۔
78:11
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
اور تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے۔
78:12
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
اور ہم نے ایک روشن چراغ بنایا۔
78:13
وَأَنْزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا
اور بادلوں سے ہم نے موسلادھار پانی برسایا۔
78:14
لِنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا
تاکہ ہم اس سے غلہ اور سبزیاں اگائیں۔
78:15
وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا
اور گھنے باغات اگائیں۔
78:16
إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا
یقینا فیصلے کا دن مقرر ہے۔
78:17
يَوْمَ يُنْفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
اس دن صور میں پھونک ماری جائے گی تو تم لوگ گروہ در گروہ نکل آؤ گے۔
78:18
وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا
اور آسمان کھول دیے جائیں گے تو دروازے ہی دروازے ہوں گے۔
78:19
وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
اور پہاڑ چلا دیے جائیں گے تو وہ سراب ہو جائیں گے۔
78:20
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
جہنم یقینا ایک گھات ہے ۔
78:21
لِلطَّاغِينَ مَآبًا
جو سرکشوں کے لیے ٹھکانا ہے۔
78:22
لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا
جس میں وہ مدتوں پڑے رہیں گے۔
78:23
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
وہاں وہ کسی ٹھنڈک اور مشروب کا ذائقہ نہیں چکھیں گے۔
78:24
إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا
سوائے کھولتے ہوئے پانی اور بہتی پیپ کے۔
78:25
جَزَاءً وِفَاقًا
یہ (ان کے جرائم کا) موزوں بدلہ ہے۔
78:26
إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا
یہ لوگ کسی حساب کی توقع ہی نہیں رکھتے تھے۔
78:27
وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا
اور ہماری آیات کو پوری قوت سے جھٹلاتے تھے۔
78:28
وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا
اور کتاب میں ہم نے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے۔
78:29
فَذُوقُوا فَلَنْ نَزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
پس اب چکھو کہ ہم تمہارے عذاب میں اضافہ ہی کرتے جائیں گے۔
78:30
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
تقویٰ والوں کے لیے یقینا کامیابی ہے۔
78:31
حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا
باغات اور انگور ہیں،
78:32
وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
اور نوخیز ہم سن بیویاں ہیں،
78:33
وَكَأْسًا دِهَاقًا
اور چھلکتے جام ہیں۔
78:34
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا
وہ وہاں لغو اور جھوٹی بات نہیں سنیں گے۔
78:35
جَزَاءً مِنْ رَبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
عنایت کے طور پر آپ کے پروردگار کی طرف سے، جو کافی جزا ہو گی،
78:36
رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا
جو کچھ آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان میں ہے، سب کے پروردگار رحمن کی طرف سے، جس کے سامنے کسی کو بولنے کا اختیار نہیں ہو گا۔
78:37
يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا ۖ لَا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
اس روز روح اور فرشتے صف باندھے کھڑے ہوں گے اور کوئی بات نہیں کر سکے گا سوائے اس کے جسے رحمن اجازت دے اور جو درست بات کرے۔
78:38
ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا
یہ ہے وہ برحق روز، پس جو چاہتا ہے وہ اپنے رب کے پاس منزل بنا لے۔
78:39
إِنَّا أَنْذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنْظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا
ہم نے تمہیں قریب آنے والے عذاب کے بارے میں تنبیہ کی ہے، اس روز انسان ان تمام اعمال کو دیکھ لے گا جو وہ اپنے ہاتھوں آگے بھیج چکا ہے اور کافر کہ اٹھے گا: اے کاش! میں خاک ہوتا۔
78:40