An-Nazi'at

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
قسم ہے ان (فرشتوں ) کی جو گھس کر کھینچ لیتے ہیں۔
79:1
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
اور آسانی سے نکال لیتے ہیں۔
79:2
وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
اور تیزی سے لپکتے ہیں۔
79:3
فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا
پھر (حکم کی بجا آوری میں) خود سبقت لے جاتے ہیں۔
79:4
فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا
پھر امر کی تدبیر کرنے والے ہیں۔
79:5
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
اس روز کانپنے والی کانپے گی۔
79:6
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
اس کے پیچھے دوسرا (لرزہ) آئے گا۔
79:7
قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
کچھ دل اس دن مضطرب ہوں گے۔
79:8
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی۔
79:9
يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ
کہتے ہوں گے: کیا ہم ابتدا کی طرف پھر واپس لائے جائیں گے؟
79:10
أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَخِرَةً
کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو چکے ہوں گے (تب بھی)۔
79:11
قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
کہتے ہیں: پھر تو یہ واپسی گھاٹے کی ہو گی۔
79:12
فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ
پس یہ واپسی یقینا صرف ایک جھڑکی ہو گی۔
79:13
فَإِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ
پھر وہ یکایک میدان (حشر) میں موجود ہوں گے۔
79:14
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ
کیا موسیٰ کی خبر آپ تک پہنچی؟
79:15
إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
جب ان کے رب نے طویٰ کی مقدس وادی میں انہیں پکارا تھا۔
79:16
اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ
(پھر حکم دیا) فرعون کی طرف جائیں بلاشبہ وہ سرکش ہو گیا ہے۔
79:17
فَقُلْ هَلْ لَكَ إِلَىٰ أَنْ تَزَكَّىٰ
پھر اس سے کہدیں: کیا تو پاکیزگی اختیار کرنے کے لیے آمادہ ہے؟
79:18
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ
اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کر دوں تاکہ تو خوف کرے۔
79:19
فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ
چنانچہ موسیٰ نے فرعون کو بہت بڑی نشانی دکھائی
79:20
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ
مگر اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔
79:21
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ
پھر دوڑ دھوپ کرنے کے لیے لوٹ گیا۔
79:22
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ
چنانچہ (لوگوں کو) جمع کر کے پکارا۔
79:23
فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ
پھر کہنے لگا: میں ہی تمہارا رب اعلیٰ ہوں۔
79:24
فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَىٰ
پس اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا۔
79:25
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِمَنْ يَخْشَىٰ
ڈرنے والے کے لیے یقینا اس میں عبرت ہے۔
79:26
أَأَنْتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا
کیا تمہارا خلق کرنا زیادہ مشکل ہے یا اس آسمان کا جسے اس نے بنایا ہے؟
79:27
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا
اللہ نے اس کی چھت اونچی کی پھر اسے معتدل بنایا۔
79:28
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا
اور اس کی رات کو تاریک اور اس کے دن کو روشن کیا۔
79:29
وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَاهَا
اور اس کے بعد اس نے زمین کو بچھایا۔
79:30
أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا
اس نے زمین سے اس کا پانی اور چارہ نکالا۔
79:31
وَالْجِبَالَ أَرْسَاهَا
اور اس میں پہاڑ گاڑ دیے۔
79:32
مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ
تمہارے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زندگی کے طور پر۔
79:33
فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ
پس جب بہت بڑی آفت آ جائے گی۔
79:34
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ مَا سَعَىٰ
تو اس دن انسان اپنا عمل یاد کرے گا۔
79:35
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَنْ يَرَىٰ
اور دیکھنے والوں کے لیے جہنم ظاہر کی جائے گی۔
79:36
فَأَمَّا مَنْ طَغَىٰ
جس نے سرکشی کی،
79:37
وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
اور دنیاوی زندگی کو ترجیح دی،
79:38
فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَىٰ
اس کا ٹھکانا یقینا جہنم ہو گا۔
79:39
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ
اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں پیش ہونے کا خوف رکھتا ہے اور نفس کو خواہشات سے روکتا ہے،
79:40
فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَىٰ
اس کا ٹھکانا یقینا جنت ہے۔
79:41
يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا
یہ لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ کب واقع ہو گی؟
79:42
فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا
آپ کو کیا کام ہے اس (کی حقیقت) کے بیان سے۔
79:43
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا
اس (کے علم) کی انتہا آپ کے پروردگار کی طرف ہے۔
79:44
إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا
آپ تو صرف اسے تنبیہ کرنے والے ہیں جو اس (قیامت) سے ڈرتا ہے۔
79:45
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا
جب وہ اس قیامت کے دن کا سامنا کریں گے، (ایسا لگے گا) گویا وہ (دنیا میں) صرف ایک شام یا ایک صبح ٹھہرے ہیں۔
79:46