'Abasa

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ
اس نے ترشروئی اختیار کی اور منہ پھیر لیا،
80:1
أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ
ایک نابینا کے اس کے پاس آنے پر۔
80:2
وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ
اور آپ کو کونسی چیز بتائے گی شاید وہ پاکیزگی حاصل کرتا۔
80:3
أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنْفَعَهُ الذِّكْرَىٰ
یا نصیحت سنتا اور نصیحت اسے فائدہ دیتی۔
80:4
أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ
اور جو (اپنے آپ کو حق سے) بے نیاز سمجھتا ہے،
80:5
فَأَنْتَ لَهُ تَصَدَّىٰ
سو آپ اس پر توجہ دے رہے ہیں۔
80:6
وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
اور اگر وہ پاکیزگی اختیار نہ بھی کرے تو آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں۔
80:7
وَأَمَّا مَنْ جَاءَكَ يَسْعَىٰ
اور لیکن جو آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا،
80:8
وَهُوَ يَخْشَىٰ
اور وہ خوف (خدا) بھی رکھتا تھا،
80:9
فَأَنْتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ
اس سے تو آپ بے رخی کرتے ہیں۔
80:10
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ
(ایسا درست) ہرگز نہیں! یہ (آیات) یقینا نصیحت ہیں۔
80:11
فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ
پس جو چاہے! انہیں یاد رکھے ۔
80:12
فِي صُحُفٍ مُكَرَّمَةٍ
یہ محترم صحیفوں میں ہیں۔
80:13
مَرْفُوعَةٍ مُطَهَّرَةٍ
جو بلند مرتبہ، پاکیزہ ہیں۔
80:14
بِأَيْدِي سَفَرَةٍ
یہ ایسے (فرشتوں کے) ہاتھوں میں ہیں
80:15
كِرَامٍ بَرَرَةٍ
جو عزت والے، نیک ہیں۔
80:16
قُتِلَ الْإِنْسَانُ مَا أَكْفَرَهُ
ہلاکت میں پڑ جائے یہ انسان، یہ کس قدر ناشکرا ہے۔
80:17
مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ
(یہ نہیں سوچتا کہ) اسے اللہ نے کس چیز سے بنایا ہے؟
80:18
مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ
نطفے سے بنایا ہے پھر اس کی تقدیر بنائی،
80:19
ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ
پھر اس کے لیے راستہ آسان بنا دیا۔
80:20
ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ
پھر اسے موت سے دوچار کیا پھر اسے قبر میں پہنچا دیا۔
80:21
ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنْشَرَهُ
پھر جب اللہ چاہے گا اسے اٹھالے گا۔
80:22
كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ
ہرگز نہیں! اللہ نے جو حکم اسے دیا تھا اس نے اسے پورا نہیں کیا۔
80:23
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ
پس انسان کو اپنے طعام کی طرف نظر کرنی چاہیے،
80:24
أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا
کہ ہم نے خوب پانی برسایا،
80:25
ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا
پھر ہم نے زمین کو خوب شگافتہ کیا،
80:26
فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
پھر ہم نے اس میں دانے اگائے،
80:27
وَعِنَبًا وَقَضْبًا
نیز انگور اور سبزیاں،
80:28
وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا
اور زیتون اور کھجوریں،
80:29
وَحَدَائِقَ غُلْبًا
اور گھنے باغات،
80:30
وَفَاكِهَةً وَأَبًّا
اور میوے اور چارے بھی،
80:31
مَتَاعًا لَكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ
جو تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سامان زیست ہیں۔
80:32
فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ
پھر جب کان پھاڑ آواز آئے گی،
80:33
يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ
تو جس دن آدمی اپنے بھائی سے دور بھاگے گا،
80:34
وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ
نیز اپنی ماں اور اپنے باپ سے،
80:35
وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ
اور اپنی زوجہ اور اپنی اولاد سے بھی۔
80:36
لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ
ان میں سے ہر شخص کو اس روز ایسا کام درپیش ہو گا جو اسے مشغول کر دے۔
80:37
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُسْفِرَةٌ
کچھ چہرے اس روز چمک رہے ہوں گے۔
80:38
ضَاحِكَةٌ مُسْتَبْشِرَةٌ
خنداں و شاداں ہوں گے۔
80:39
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ
اور کچھ چہرے اس روز خاک آلود ہوں گے۔
80:40
تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ
ان پر سیاہی چھائی ہوئی ہو گی۔
80:41
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ
یہی کافر اور فاجر لوگ ہوں گے۔
80:42