Al-Infitar

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ
جب آسمان شگافتہ ہو جائے گا۔
82:1
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ
اور جب ستارے بکھر جائیں گے۔
82:2
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
اور جب سمندروں میں پھوٹ ڈالی جائے گی۔
82:3
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی۔
82:4
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
اس وقت انسان کو معلوم ہو جائے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا۔
82:5
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ
اے انسان! تجھے کس چیز نے اپنے کریم پروردگار کے بارے میں دھوکے میں رکھا؟
82:6
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے راست بنایا پھر تجھے معتدل بنایا۔
82:7
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ
اور جس شکل میں چاہا تجھے جوڑ دیا ۔
82:8
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
ہرگز نہیں! بلکہ تم (روز) جزا کو جھٹلاتے ہو۔
82:9
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ
جب کہ تم پر نگران مقرر ہیں،
82:10
كِرَامًا كَاتِبِينَ
ایسے معزز لکھنے والے،
82:11
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
جو تمہارے اعمال کو جانتے ہیں۔
82:12
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
نیکی پر فائز لوگ نعمتوں میں ہوں گے۔
82:13
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ
اور بدکار جہنم میں ہوں گے۔
82:14
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ
وہ جزا کے دن اس میں جھلسائے جائیں گے۔
82:15
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ
اور وہ اس سے چھپ نہیں سکیں گے۔
82:16
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
اور آپ کو کس چیز نے بتایا جزا کا دن کیا ہے؟
82:17
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
پھر آپ کو کس چیز نے بتایا جزا کا دن کیا ہے ؟
82:18
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ
اس دن کسی کو کسی کے لیے کچھ (کرنے کا) اختیار نہیں ہو گا اور اس دن صرف اللہ کا حکم چلے گا۔
82:19