Al-Inshiqaq

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ
جب آسمان پھٹ جائے گا،
84:1
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور اپنے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرے گا جو اس کا حقدار ہے۔
84:2
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ
اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔
84:3
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
اور جو کچھ اس کے اندر ہے اسے اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی۔
84:4
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
اور اپنے پروردگار کے حکم کی تعمیل کرے گی جو اس کے لیے سزاوار ہے۔
84:5
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ
اے انسان! تو مشقت اٹھا کر اپنے رب کی طرف جانے والا ہے، پھر اس سے ملنے والا ہے۔
84:6
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ
پس جس کا نامہ اعمال اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا،
84:7
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا
اس سے عنقریب ہلکا حساب لیا جائے گا۔
84:8
وَيَنْقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا
اور وہ اپنے گھر والوں کی طرف خوشی سے پلٹے گا۔
84:9
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ
اور جس کا نامہ اعمال اس کی پشت کے پیچھے سے دیا جائے گا،
84:10
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا
پس وہ موت کو پکارے گا،
84:11
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
اور وہ جہنم میں جھلسے گا۔
84:12
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا
بلاشبہ یہ اپنے گھر والوں میں خوش رہتا تھا۔
84:13
إِنَّهُ ظَنَّ أَنْ لَنْ يَحُورَ
بے شک اس کا یہ گمان تھا کہ اسے لوٹ کر (اللہ کی طرف) جانا ہی نہیں ہے۔
84:14
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
ہاں! اس کا پروردگار یقینا اس (کے عمل) کو دیکھ رہا تھا۔
84:15
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ
مجھے قسم ہے شفق کی،
84:16
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
اور رات کی اور اس کی جسے وہ سمیٹ لیتی ہے،
84:17
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ
اور چاند کی جب وہ کامل ہو جا ئے،
84:18
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ
تمہیں مرحلہ بہ مرحلہ ضرور گزرنا ہے۔
84:19
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے ؟
84:20
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩
اور جب انہیں قرآن پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے۔
84:21
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ
بلکہ یہ کفار تکذیب کرتے ہیں۔
84:22
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
اور جو کچھ ان کے دلوں میں ہے اللہ اسے خوب جانتاہے ۔
84:23
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
پس انہیں دردناک عذاب کی بشارت دیجیے۔
84:24
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور صالح اعمال بجالائے، ان کے لیے ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔
84:25