Al-Buruj

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ
قسم ہے برجوں والے آسمان کی،
85:1
وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ
اور اس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے،
85:2
وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
اور حاضر ہونے والے کی اور اس (دن) کی جس میں حاضری ہو،
85:3
قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ
خندقوں والے ہلاک کر دیے گئے۔
85:4
النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ
وہ آگ تھی جو ایندھن والی ہے،
85:5
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ
جب وہ اس (کے کنارے) پر بیٹھے تھے،
85:6
وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ
اور وہ مومنین کے ساتھ روا رکھے گئے اپنے سلوک کا مشاہدہ کر رہے تھے۔
85:7
وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ
اور ان (ایمان والوں) سے وہ صرف اس وجہ سے دشمنی رکھتے تھے کہ وہ اس اللہ پر ایمان رکھتے تھے جو بڑا غالب آنے والا، قابل ستائش ہے۔
85:8
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ
وہی جس کے لیے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اور اللہ ہر چیز پر گواہ ہے۔
85:9
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ
جن لوگوں نے مومنین اور مومنات کو اذیت دی پھر توبہ نہیں کی ان کے لیے یقینا جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلنے کا عذاب ہے۔
85:10
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ
جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ان کے لیے ایسی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہی بڑی کامیابی ہے۔
85:11
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
آپ کے پروردگار کی پکڑ یقینا بہت سخت ہے۔
85:12
إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
یقینا وہی خلقت کی ابتدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرتا ہے۔
85:13
وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ
اور وہ بڑا معاف کرنے والا، محبت کرنے والا ہے۔
85:14
ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ
بڑی شان والا، عرش کا مالک ہے۔
85:15
فَعَّالٌ لِمَا يُرِيدُ
وہ جو چاہتا ہے اسے خوب انجام دینے والا ہے۔
85:16
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ
کیا آپ کے پاس لشکروں کی حکایت پہنچی ہے ؟
85:17
فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ
فرعون اور ثمود کی؟
85:18
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ
بلکہ کفر اختیار کرنے والے تو تکذیب میں مشغول ہیں۔
85:19
وَاللَّهُ مِنْ وَرَائِهِمْ مُحِيطٌ
اور اللہ نے ان کے پیچھے سے ان پر احاطہ کیا ہوا ہے۔
85:20
بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ
بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے۔
85:21
فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ
لوح محفوظ میں (ثبت) ہے۔
85:22