At-Tariq

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ
قسم ہے آسمان کی اور رات کو چمکنے والے کی۔
86:1
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ
اور آپ کو کس چیز نے بتایا رات کو چمکنے والا کیا ہے؟
86:2
النَّجْمُ الثَّاقِبُ
وہ روشن ستارہ ہے۔
86:3
إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
کوئی نفس ایسا نہیں جس پر نگہبان نہ ہو۔
86:4
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ
پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پید اکیا گیا ہے۔
86:5
خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ
وہ اچھلنے والے پانی سے خلق کیا گیا ہے،
86:6
يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ
جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں سے نکلتا ہے۔
86:7
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ
بے شک اللہ اسے دوبارہ پید اکرنے پر بھی قادر ہے۔
86:8
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ
اس روز تمام راز فاش ہو جائیں گے۔
86:9
فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ
لہٰذا انسان کے پاس نہ کوئی قوت ہو گی اور نہ کوئی مددگار ہو گا۔
86:10
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ
قسم ہے بارش برسانے والے آسمان کی،
86:11
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ
اور (دانہ اگانے کے لیے) شق ہونے والی زمین کی،
86:12
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
یہ (قرآن) یقینا فیصلہ کن کلام ہے،
86:13
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
اور یہ ہنسی مذاق نہیں ہے۔
86:14
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
بے شک یہ لوگ اپنی چال چل رہے ہیں
86:15
وَأَكِيدُ كَيْدًا
اور میں بھی تدبیر کر رہا ہوں۔
86:16
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا
پس کفار کو مہلت دیں اور کچھ دیر انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیں۔
86:17