Al-Ghashiyah

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ
کیا آپ کے پاس (ہر چیز پر) چھا جانے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے ؟
88:1
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ
اس دن کچھ چہرے خوار ہوں گے۔
88:2
عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ
وہ مصیبت سہ کر تھکے ہوئے ہوں گے،
88:3
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً
دھکتی آگ میں جھلس رہے ہوں گے،
88:4
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ
وہ سخت کھولتے ہوئے چشمے سے سیراب کیے جائیں گے،
88:5
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ
خاردار جھاڑی کے سوا ان کے لیے غذا نہ ہو گی،
88:6
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ
جو نہ جسامت بڑھائے نہ بھوک مٹائے۔
88:7
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ
اس دن کچھ چہرے شاداب ہوں گے۔
88:8
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ
اپنے عمل پر خوش ہوں گے،
88:9
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
بہشت بریں میں ہوں گے،
88:10
لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً
وہ وہاں کسی قسم کی بیہودگی نہیں سنیں گے،
88:11
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ
اس میں رواں چشمے ہوں گے۔
88:12
فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ
اس میں اونچی مسندیں ہوں گی،
88:13
وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ
اور پیالے رکھے ہوں گے،
88:14
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ
اور ترتیب سے رکھے ہوئے تکیے ہوں گے،
88:15
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ
اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے۔
88:16
أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ
کیا یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ وہ کیسے پیدا کیے گئے ہیں؟
88:17
وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ
اور آسمان کی طرف کہ وہ کیسے اٹھایا گیا ہے ؟
88:18
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ
اور پہاڑوں کی طرف کہ وہ کیسے گاڑ دیے گئے ہیں ؟
88:19
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ
اور زمین کی طرف کہ وہ کیسے بچھائی گئی ہے؟
88:20
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ
پس آپ نصیحت کرتے رہیں کہ آپ فقط نصیحت کرنے والے ہیں۔
88:21
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ
آپ ان پر مسلط نہیں ہیں۔
88:22
إِلَّا مَنْ تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ
البتہ جو منہ موڑے گا اور کفر اختیار کرے گا
88:23
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ
سو اللہ اسے سب سے بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا۔
88:24
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ
انہیں یقینا ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے،
88:25
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ
پھر ان کا حساب لینا یقینا ہمارے ذمے ہے۔
88:26