Al-Fajr

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالْفَجْرِ
قسم ہے فجر کی،
89:1
وَلَيَالٍ عَشْرٍ
اور دس راتوں کی،
89:2
وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ
اور جفت اور طاق کی،
89:3
وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ
اور رات کی جب جانے لگے۔
89:4
هَلْ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ
یقینا اس میں صاحب عقل کے لیے قسم ہے۔
89:5
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے قوم عاد کے ساتھ کیا کیا؟
89:6
إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ
ستونوں والے ارم کے ساتھ،
89:7
الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ
جس کی نظیر کسی ملک میں نہیں بنائی گئی،
89:8
وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ
اور قوم ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں،
89:9
وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ
اور میخوں والے فرعون کے ساتھ،
89:10
الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ
ان لوگوں نے ملکوں میں سرکشی کی۔
89:11
فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ
اور ان میں کثرت سے فساد پھیلایا۔
89:12
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ
پس آپ کے پروردگار نے ان پر عذاب کا کوڑا برسایا۔
89:13
إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ
یقینا آپ کا رب تاک میں ہے۔
89:14
فَأَمَّا الْإِنْسَانُ إِذَا مَا ابْتَلَاهُ رَبُّهُ فَأَكْرَمَهُ وَنَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ
مگر جب انسان کو اس کا رب آزما لیتا ہے پھر اسے عزت دیتا ہے اور اسے نعمتیں عطا فرماتا ہے تو کہتا ہے: میرے رب نے مجھے عزت بخشی ہے۔
89:15
وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ
اور جب اسے آزما لیتا ہے اور اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے میری توہین کی ہے۔
89:16
كَلَّا ۖ بَلْ لَا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ
ہرگز نہیں ! بلکہ تم خود یتیم کی عزت نہیں کرتے،
89:17
وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ
اور نہ ہی مسکین کو کھلانے کی ترغیب دیتے ہو،
89:18
وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَمًّا
اور میراث کا مال سمیٹ کر کھاتے ہو،
89:19
وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا
اور مال کے ساتھ جی بھر کر محبت کرتے ہو۔
89:20
كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا
ہرگز نہیں! جب زمین کوٹ کوٹ کر ہموار کی جائے گی،
89:21
وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا
اور آپ کے پروردگار (کا حکم) اور فرشتے صف در صف حاضر ہوں گے۔
89:22
وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ وَأَنَّىٰ لَهُ الذِّكْرَىٰ
اور جس دن جہنم حاضر کی جائے گی، اس دن انسان متوجہ ہو گا، لیکن اب متوجہ ہونے کا کیا فائدہ ہو گا؟
89:23
يَقُولُ يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي
کہے گا: کاش! میں نے اپنی اس زندگی کے لیے آگے کچھ بھیجا ہوتا۔
89:24
فَيَوْمَئِذٍ لَا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ
پس اس دن اللہ کے عذاب کی طرح عذاب دینے والا کوئی نہ ہو گا۔
89:25
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ
اور اللہ کی طرح جکڑنے والا کوئی نہ ہو گا۔
89:26
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ
اے نفس مطمئنہ!
89:27
ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً
۔ اپنے رب کی طرف پلٹ آ اس حال میں کہ تو اس سے راضی اور وہ تجھ سے راضی ہو۔
89:28
فَادْخُلِي فِي عِبَادِي
پھر میرے بندوں میں شامل ہو جا۔
89:29
وَادْخُلِي جَنَّتِي
اور میری جنت میں داخل ہو جا ۔
89:30