Al-Balad

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
میں قسم کھاتا ہوں اس شہر (مکہ) کی،
90:1
وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ
جب اس شہر میں آپ کا قیام ہے،
90:2
وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ
اور قسم کھاتا ہوں باپ اور اولاد کی،
90:3
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ
بتحقیق ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے۔
90:4
أَيَحْسَبُ أَنْ لَنْ يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ
کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کسی کو اختیار حاصل نہیں ہے؟
90:5
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُبَدًا
کہتا ہے: میں نے بہت سا مال برباد کیا۔
90:6
أَيَحْسَبُ أَنْ لَمْ يَرَهُ أَحَدٌ
کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ کسی نے اس کو نہیں دیکھا؟
90:7
أَلَمْ نَجْعَلْ لَهُ عَيْنَيْنِ
کیا ہم نے اس کے لیے نہیں بنائیں دو آنکھیں؟
90:8
وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ
اور ایک زبان اور دو ہونٹ؟
90:9
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ
اور ہم نے دونوں راستے (خیر و شر) اسے دکھائے،
90:10
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ
مگر اس نے اس گھاٹی میں قدم ہی نہیں رکھا
90:11
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ
اور آپ کو کس چیز نے بتایا کہ یہ گھاٹی کیا ہے؟
90:12
فَكُّ رَقَبَةٍ
گردن کو (غلامی سے) چھڑانا،
90:13
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
یا فاقہ کے روز کھانا کھلانا،
90:14
يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ
کسی رشتہ دار یتیم کو،
90:15
أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ
یا کسی خاک نشین مسکین کو۔
90:16
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ
پھر یہ شخص ان لوگوں میں شامل ہوا جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر کرنے کی نصیحت کی اور شفقت کرنے کی تلقین کی۔
90:17
أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
(جو اس گھاٹی میں قدم رکھتے ہیں) یہی لوگ دائیں والے ہیں۔
90:18
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
اور جنہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا وہ بدبخت لوگ ہیں ۔
90:19
عَلَيْهِمْ نَارٌ مُؤْصَدَةٌ
ان پر ایسی آتش مسلط ہو گی جو ہر طرف سے بند ہے۔
90:20