Al-'Alaq

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
(اے رسول) پڑھیے! اپنے پروردگار کے نام سے جس نے خلق کیا۔
96:1
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ
اس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔
96:2
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
پڑھیے! اور آپ کا رب بڑا کریم ہے۔
96:3
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے سے تعلیم دی۔
96:4
عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
اس نے انسان کو وہ علم سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔
96:5
كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَىٰ
ہرگز نہیں! انسان تو یقینا سر کشی کرتا ہے۔
96:6
أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَىٰ
اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز خیال کرتا ہے۔
96:7
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ
یقینا آپ کے رب کی طرف ہی پلٹنا ہے۔
96:8
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ
کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جو روکتا ہے،
96:9
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ
ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے ؟
96:10
أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ
کیا آپ نے دیکھا ہے کہ اگر وہ (بندہ) ہدایت پر ہو،
96:11
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ
یا تقویٰ کا حکم دے ؟
96:12
أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
کیا آپ نے دیکھا کہ اگر وہ (دوسرا) شخص تکذیب کرتا ہے اور منہ پھیرتا ہے؟
96:13
أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ
کیا اسے علم نہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے ؟
96:14
كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
ہرگز نہیں! اگر یہ شخص باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی پکڑ کر گھسیٹیں گے،
96:15
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
وہ پیشانی جو جھوٹی، خطاکار ہے۔
96:16
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ
پس وہ اپنے ہم نشینوں کو بلا لے۔
96:17
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
ہم بھی جلد ہی دوزخ کے مؤکلوں کو بلائیں گے۔
96:18
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ۩
ہرگز نہیں! اس کی اطاعت نہ کریں اور سجدہ کریں اور قرب (الہٰی) حاصل کریں۔
96:19