Al-Ma'un

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ
کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو جزا و سزا کو جھٹلاتا ہے؟
107:1
فَذَٰلِكَ الَّذِي يَدُعُّ الْيَتِيمَ
یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے،
107:2
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ
اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔
107:3
فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ
پس ایسے نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے
107:4
الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ
جو اپنی نماز سے غافل رہتے ہیں۔
107:5
الَّذِينَ هُمْ يُرَاءُونَ
جو ریاکاری کرتے ہیں۔
107:6
وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ
اور (ضرورت مندوں کو) معمولی چیزیں بھی دینے سے گریز کرتے ہیں۔
107:7