Al-Waqi'ah

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
جب ہونے والا واقعہ ہو چکے گا۔
56:1
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
تو اس کے وقوع کو جھٹلانے والا کوئی نہ ہو گا۔
56:2
خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ
وہ تہ و بالا کرنے والا (واقعہ) ہو گا۔
56:3
إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا
جب زمین پوری طرح ہلا دی جائے گی،
56:4
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا
اور پہاڑ ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے،
56:5
فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا
تو یہ منتشر غبار بن کر رہ جائیں گے،
56:6
وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً
اور تم تین گروہوں میں بٹ جاؤ گے۔
56:7
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ
رہے داہنے ہاتھ والے تو داہنے ہاتھ والوں کا کیا کہنا۔
56:8
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
اور رہے بائیں ہاتھ والے تو بائیں ہاتھ والوں کا کیا پوچھنا۔
56:9
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ
اور سبقت لے جانے والے تو آگے بڑھنے والے ہی ہیں۔
56:10
أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ
یہی وہ مقرب لوگ ہیں۔
56:11
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
نعمتوں سے مالا مال جنتوں میں ہوں گے۔
56:12
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ
ایک جماعت اگلوں میں سے۔
56:13
وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ
اور تھوڑے لوگ پچھلوں میں سے ہوں گے۔
56:14
عَلَىٰ سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ
جواہر سے مرصع تختوں پر،
56:15
مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ
تکیے لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
56:16
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ
ان کے گرد تا ابد رہنے والے لڑکے پھر رہے ہوں گے۔
56:17
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ
(ہاتھوں میں) پیالے اور آفتابے اور صاف شراب کے جام لیے،
56:18
لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ
جس سے انہیں نہ سر کا درد ہو گا اور نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا،
56:19
وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ
اور طرح طرح کے میوے لیے جنہیں وہ پسند کریں،
56:20
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ
اور پرندوں کا گوشت لیے جس کی وہ خواہش کریں،
56:21
وَحُورٌ عِينٌ
اور خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہوں گی،
56:22
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
جو چھپا کر رکھے گئے موتیوں کی طرح (حسین) ہوں گی۔
56:23
جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
یہ ان اعمال کی جزا ہے جو وہ کرتے رہے ہیں۔
56:24
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا
وہاں وہ نہ بیہودہ کلام سنیں گے اور نہ ہی گناہ کی بات۔
56:25
إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا
ہاں ! سلام سلام کہنا ہو گا۔
56:26
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ
اور داہنے ہاتھ والے تو داہنے والوں کا کیا کہنا ،
56:27
فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ
وہ بے خار بیریوں میں،
56:28
وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ
اور کیلوں کے گچھوں،
56:29
وَظِلٍّ مَمْدُودٍ
اور لمبے سایوں،
56:30
وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ
اور بہتے پانیوں،
56:31
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ
اور فراوان پھلوں میں ہوں گے،
56:32
لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
جو نہ ختم ہوں گے اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہو گی۔
56:33
وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ
اور اونچے فرش ہوں گے۔
56:34
إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً
ہم نے ان (حوروں) کو ایک انداز تخلیق سے پیدا کیا۔
56:35
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا
پھر ہم نے انہیں باکرہ بنایا۔
56:36
عُرُبًا أَتْرَابًا
ہمسر دوست، ہم عمر بنایا۔
56:37
لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ
(یہ سب) داہنے والوں کے لیے۔
56:38
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ
ایک جماعت اگلوں میں سے ہو گی،
56:39
وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ
اور ایک جماعت پچھلوں میں سے۔
56:40
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ
رہے بائیں والے تو بائیں والوں کا کیا پوچھنا۔
56:41
فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ
وہ جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں،
56:42
وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے،
56:43
لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ
جس میں نہ خنکی ہے اور نہ راحت۔
56:44
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ
یہ لوگ اس سے پہلے ناز پروردہ تھے،
56:45
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ
اور گناہ عظیم پر اصرار کرتے تھے،
56:46
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
اور کہا کرتے تھے: کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈیاں بن جائیں گے تو کیا ہم دوبارہ اٹھائے جائیں گے؟
56:47
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی؟
56:48
قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ
کہدیجیے: اگلے اور پچھلے یقینا،
56:49
لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ
ایک مقررہ دن مقررہ وقت پر جمع کیے جائیں گے۔
56:50
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ
پھر یقینا تم اے گمراہو! تکذیب کرنے والو!
56:51
لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ
زقوم کے درخت میں سے کھانے والے ہو۔
56:52
فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ
پھر اس سے پیٹ بھرنے والے ہو۔
56:53
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ
پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پینے والے ہو۔
56:54
فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ
پھر وہ بھی اس طرح پینے والے ہو جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں۔
56:55
هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ
جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہو گی۔
56:56
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ
ہم ہی نے تمہیں پیدا کیا ہے، پھر تم تصدیق کیوں نہیں کرتے ؟
56:57
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ
یہ تو بتاؤ کہ جس نطفے کو تم (رحم میں) ڈالتے ہو،
56:58
أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ
کیا اس (انسان) کو تم بناتے ہو یا بنانے والے ہم ہیں؟
56:59
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
ہم ہی نے موت کو تمہارے لیے مقدر کر رکھا ہے اور ہم عاجز نہیں ہیں،
56:60
عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ
کہ تمہاری شکلوں کو تبدیل کر کے تمہیں ایسی شکلوں میں پیدا کریں جنہیں تم نہیں پہچانتے۔
56:61
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ
اور بتحقیق پہلی پیدائش کو تم جان چکے ہو، پھر تم عبرت حاصل کیوں نہیں کرتے؟
56:62
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ
یہ تو بتاؤ کہ جو کچھ تم بوتے ہو،
56:63
أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ
اسے تم اگاتے ہو یا اسے اگانے والے ہم ہیں؟
56:64
لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ
اگر ہم چاہیں تو اسے ریزہ ریزہ کر دیں پھر تم حیرت زدہ،بڑ بڑاتے رہ جاؤ،
56:65
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ
کہ ہم پر تو تاوان پڑ گیا،
56:66
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
بلکہ ہم تو محروم رہ گئے۔
56:67
أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ
یہ تو بتاؤ کہ جو پانی تم پیتے ہو،
56:68
أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ
اسے بادلوں سے تم برساتے ہو یا اس کے برسانے والے ہم ہیں؟
56:69
لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ
اگر ہم چاہیں تو اسے کھارا بنا دیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے ؟
56:70
أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ
یہ تو بتاؤ کہ جو آگ تم سلگاتے ہو،
56:71
أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ
اس کے درخت کو تم نے پیدا کیا یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں؟
56:72
نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ
ہم ہی نے اس (آگ) کو یاد دہانی کا ذریعہ اور ضرورت مندوں کے لیے سامان زندگی بنایا۔
56:73
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
پس اپنے عظیم رب کے نام کی تسبیح کرو۔
56:74
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ
میں قسم کھاتا ہوں ستاروں کے مقامات کی۔
56:75
وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ
اور اگر تم سمجھو تو یہ یقینا بہت بڑی قسم ہے
56:76
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ
کہ یہ قرآن یقینا بڑی تکریم والا ہے،
56:77
فِي كِتَابٍ مَكْنُونٍ
جو ایک محفوظ کتاب میں ہے،
56:78
لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ
جسے صرف پاکیزہ لوگ ہی چھو سکتے ہیں۔
56:79
تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ
یہ عالمین کے پروردگار کی طرف سے نازل کردہ ہے۔
56:80
أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ
کیا تم اس کلام کے ساتھ بے اعتنائی برتتے ہو؟
56:81
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
اور تم تکذیب کرنے کو ہی اپنا حصہ قرار دیتے ہو؟
56:82
فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ
پس جب روح حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے،
56:83
وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ
اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو،
56:84
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَٰكِنْ لَا تُبْصِرُونَ
اور (اس وقت) تمہاری نسبت ہم اس شخص (مرنے والے) کے زیادہ قریب ہوتے ہیں لیکن تم نہیں دیکھ سکتے۔
56:85
فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ
پس اگر تم کسی کے زیر اثر نہیں ہو،
56:86
تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ
اور تم اپنی اس بات میں سچے ہو تو (اس نکلی ہوئی روح کو) واپس کیوں نہیں لے آتے؟
56:87
فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ
پھر اگر وہ (مرنے والا) مقربین میں سے ہے
56:88
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ
تو (اس کے لیے) راحت اور خوشبودار پھول اور نعمت بھری جنت ہے۔
56:89
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہے
56:90
فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ
تو (اس سے کہا جائے گا) تجھ پر اصحاب یمین کی طرف سے سلام ہو۔
56:91
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ
اور اگر وہ (مرنے والا) تکذیب کرنے والے گمراہوں میں سے ہے،
56:92
فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ
تو (اس کے لیے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے۔
56:93
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ
اور بھڑکتی آگ میں تپایا جانا ہے۔
56:94
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ
یہ سب سراسر حق پر مبنی قطعی ہے۔
56:95
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
پس (اے نبی) اپنے عظیم رب کے نام کی تسبیح کیجیے۔
56:96