Ad-Dhuhaa

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالضُّحَىٰ
قسم ہے روز روشن کی،
93:1
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ
اور رات کی جب (اس کی تاریکی) چھا جائے،
93:2
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
آپ کے رب نے آپ کو نہیں چھوڑا اور نہ ہی وہ ناراض ہوا،
93:3
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَىٰ
اور آخرت آپ کے لیے دنیا سے کہیں بہتر ہے۔
93:4
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ
اور عنقریب آپ کا رب آپ کو اتنا عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔
93:5
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ
کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا پھر پناہ دی؟
93:6
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ
اور اس نے آپ کو گمنام پایا تو راستہ دکھایا،
93:7
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ
اور آپ کو تنگ دست پایا تو مالدار کر دیا۔
93:8
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ
لہٰذا آپ یتیم کی توہین نہ کریں،
93:9
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ
اور سائل کو جھڑکی نہ دیں،
93:10
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ
اور اپنے رب کی نعمت کو بیان کریں۔
93:11