Al-Masad

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ
ہلاکت میں جائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہو جائے۔
111:1
مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ
نہ اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔
111:2
سَيَصْلَىٰ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ
وہ عنقریب بھڑکتی آگ میں جھلسے گا۔
111:3
وَامْرَأَتُهُ حَمَّالَةَ الْحَطَبِ
اور اس کی بیوی بھی، ایندھن اٹھائے پھرنے والی۔
111:4
فِي جِيدِهَا حَبْلٌ مِنْ مَسَدٍ
اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی ہے۔
111:5