An-Najm

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ
قسم ہے ستارے کی جب وہ غروب کرے۔
53:1
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ
تمہارا رفیق نہ گمراہ ہوا ہے اور نہ بہکا ہے۔
53:2
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ
وہ خواہش سے نہیں بولتا۔
53:3
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ
یہ تو صرف وحی ہوتی ہے جو (اس پر) نازل کی جاتی ہے۔
53:4
عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىٰ
شدید قوت والے نے انہیں تعلیم دی ہے
53:5
ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَىٰ
جو صاحب قوت پھر (اپنی شکل میں) سیدھا کھڑا ہوا۔
53:6
وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَىٰ
اور جب وہ بلند ترین افق پر تھے ۔
53:7
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ
پھر وہ قریب آئے پھر مزید قریب آئے،
53:8
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ
یہاں تک کہ دو کمانوں کے برابر یا اس سے کم (فاصلہ) رہ گیا۔
53:9
فَأَوْحَىٰ إِلَىٰ عَبْدِهِ مَا أَوْحَىٰ
پھر اللہ نے اپنے بندے پر جو وحی بھیجنا تھی وہ وحی بھیجی۔
53:10
مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَىٰ
جو کچھ (نظروں نے) دیکھا اسے دل نے نہیں جھٹلایا۔
53:11
أَفَتُمَارُونَهُ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ
تو کیا جسے انہوں نے (اپنی آنکھوں سے) دیکھا ہے تو تم لوگ (اس کے بارے میں) ان سے جھگڑتے ہو؟
53:12
وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ
اور بتحقیق انہوں نے پھر ایک مرتبہ اسے دیکھ لیا،
53:13
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَىٰ
سدرۃ المنتہیٰ کے پاس،
53:14
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ
جس کے پاس ہی جنت الماویٰ ہے۔
53:15
إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ
اس وقت سدرہ پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا۔
53:16
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
نگاہ نے نہ انحراف کیا اور نہ تجاوز۔
53:17
لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَىٰ
بتحقیق انہوں نے اپنے رب کی بڑی نشانیوں کا مشاہدہ کیا ۔
53:18
أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّىٰ
بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا ہے؟
53:19
وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ
اور پھر تیسرے منات کو بھی؟
53:20
أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنْثَىٰ
کیا تمہارے لیے تو بیٹے اور اللہ کے لیے بیٹیاں ہیں؟
53:21
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰ
یہ تو پھر غیر منصفانہ تقسیم ہے۔
53:22
إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءٌ سَمَّيْتُمُوهَا أَنْتُمْ وَآبَاؤُكُمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ بِهَا مِنْ سُلْطَانٍ ۚ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهْوَى الْأَنْفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَاءَهُمْ مِنْ رَبِّهِمُ الْهُدَىٰ
دراصل یہ تو صرف چند نام ہیں جو تم نے اور تمہارے آبا و اجداد نے گھڑ لیے ہیں، اللہ نے تو اس کی کوئی دلیل نازل نہیں کی ہے، یہ لوگ صرف گمان اور خواہشات نفس کی پیروی کرتے ہیں حالانکہ ان کے پاس ان کے پروردگار کی طرف سے ہدایت آ چکی ہے۔
53:23
أَمْ لِلْإِنْسَانِ مَا تَمَنَّىٰ
انسان جو آرزو کرتا ہے کیا وہ اسے مل جاتی ہے؟
53:24
فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَىٰ
اور دنیا اور آخرت کا مالک تو صرف اللہ ہے۔
53:25
وَكَمْ مِنْ مَلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِنْ بَعْدِ أَنْ يَأْذَنَ اللَّهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَىٰ
اور آسمانوں میں کتنے ہی ایسے فرشتے ہیں جن کی شفاعت کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اللہ کی اجازت کے بعد جس کے لیے وہ چاہے اور پسند کرے۔
53:26
إِنَّ الَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ لَيُسَمُّونَ الْمَلَائِكَةَ تَسْمِيَةَ الْأُنْثَىٰ
جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ فرشتوں کے نام لڑکیوں جیسے رکھتے ہیں۔
53:27
وَمَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ ۖ وَإِنَّ الظَّنَّ لَا يُغْنِي مِنَ الْحَقِّ شَيْئًا
حالانکہ انہیں اس کا کچھ بھی علم نہیں ہے وہ تو صرف گمان کی پیروی کرتے ہیں اور گمان تو حق (تک) پہنچنے کے لیے کچھ کام نہیں دیتا۔
53:28
فَأَعْرِضْ عَنْ مَنْ تَوَلَّىٰ عَنْ ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
پس آپ اس سے منہ پھیر لیں جو ہمارے ذکر سے منہ پھیرتا ہے اور صرف دنیاوی زندگی کا خواہاں ہے۔
53:29
ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُمْ مِنَ الْعِلْمِ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اهْتَدَىٰ
یہی ان کے علم کی انتہا ہے آپ کا پروردگار یقینا بہتر جانتا ہے کہ اس کے راستے سے کون بھٹک گیا ہے اور اسے بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت پر ہے ۔
53:30
وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ أَسَاءُوا بِمَا عَمِلُوا وَيَجْزِيَ الَّذِينَ أَحْسَنُوا بِالْحُسْنَى
اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے تاکہ اللہ برائی کرنے والوں کو ان کے عمل کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں کو بہترین جزا دے۔
53:31
الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَائِرَ الْإِثْمِ وَالْفَوَاحِشَ إِلَّا اللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنْشَأَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ وَإِذْ أَنْتُمْ أَجِنَّةٌ فِي بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّوا أَنْفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَىٰ
جو لوگ گناہان کبیرہ اور بے حیائیوں سے اجتناب برتتے ہیں سوائے گناہان صغیرہ کے تو آپ کے پروردگار کی مغفرت کا دائرہ یقینا بہت وسیع ہے، وہ تم سے خوب آگاہ ہے جب اس نے تمہیں مٹی سے بنایا اور جب تم اپنی ماؤں کے شکم میں ابھی جنین تھے، پس اپنے نفس کی پاکیزگی نہ جتاؤ، اللہ پرہیزگار کو خوب جانتا ہے۔
53:32
أَفَرَأَيْتَ الَّذِي تَوَلَّىٰ
کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا،
53:33
وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰ
اور تھوڑا سا دیا اور پھر رک گیا؟
53:34
أَعِنْدَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰ
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے وہ دیکھ رہا ہے؟
53:35
أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَىٰ
کیا اسے ان باتوں کی خبر نہیں پہنچی جو موسیٰ کے صحیفوں میں تھیں؟
53:36
وَإِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفَّىٰ
اور ابراہیم کے (صحیفوں میں) جس نے (حق اطاعت) پورا کیا؟
53:37
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ
یہ کہ کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔
53:38
وَأَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ
اور یہ کہ انسان کو صرف وہی ملتا ہے جس کی وہ سعی کرتا ہے۔
53:39
وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ
اور یہ کہ اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی۔
53:40
ثُمَّ يُجْزَاهُ الْجَزَاءَ الْأَوْفَىٰ
پھر اسے پورا بدلہ دیا جائے گا،
53:41
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الْمُنْتَهَىٰ
اور یہ کہ (منتہائے مقصود) آپ کے رب کے پاس پہنچنا ہے۔
53:42
وَأَنَّهُ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ
اور یہ کہ وہ ہنساتا اور وہی رلاتا ہے۔
53:43
وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
اور یہ کہ وہی مارتا اور وہی جلاتا ہے۔
53:44
وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ
اور یہ کہ وہی نر اور مادہ کا جوڑا پیدا کرتا ہے،
53:45
مِنْ نُطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ
ایک نطفے سے جب وہ ٹپکایا جاتا ہے۔
53:46
وَأَنَّ عَلَيْهِ النَّشْأَةَ الْأُخْرَىٰ
اور یہ کہ دوسری زندگی کا پیدا کرنا اس کے ذمے ہے۔
53:47
وَأَنَّهُ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ
اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا ہے اور ثابت سرمایہ دیتا ہے۔
53:48
وَأَنَّهُ هُوَ رَبُّ الشِّعْرَىٰ
اور یہ کہ وہی (ستارہ) شعرا کا مالک ہے۔
53:49
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ
اور یہ کہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا۔
53:50
وَثَمُودَ فَمَا أَبْقَىٰ
اور ثمود کو بھی، پھر کچھ نہ چھوڑا۔
53:51
وَقَوْمَ نُوحٍ مِنْ قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ
اور اس سے پہلے قوم نوح کو (تباہ کیا) کیونکہ وہ یقینا سب سے زیادہ ظالم اور سرکش تھے۔
53:52
وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ
اور الٹی ہوئی بستیوں کو گرا دیا۔
53:53
فَغَشَّاهَا مَا غَشَّىٰ
پھر ان پر چھایا جو چھایا۔
53:54
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ
پھر تو اپنے رب کی کون سی نعمت پر شک کرتا ہے؟
53:55
هَٰذَا نَذِيرٌ مِنَ النُّذُرِ الْأُولَىٰ
یہ (پیمبر) بھی گزشتہ تنبیہ کرنے والوں کی طرح ایک تنبیہ کرنے والا ہے۔
53:56
أَزِفَتِ الْآزِفَةُ
آنے والی (قیامت) قریب آ ہی گئی ہے،
53:57
لَيْسَ لَهَا مِنْ دُونِ اللَّهِ كَاشِفَةٌ
اللہ کے سوا اسے دور کرنے والا کوئی نہیں۔
53:58
أَفَمِنْ هَٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ
کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟
53:59
وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ
اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟
53:60
وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ
۔ اور تم لغویات میں مگن ہو؟
53:61
فَاسْجُدُوا لِلَّهِ وَاعْبُدُوا ۩
پس اللہ کے آگے سجدہ کرو اور اسی کی عبادت کرو۔
53:62