At-Takwir

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
جب سورج لپیٹ دیا جائے گا،
81:1
وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ
اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے،
81:2
وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے،
81:3
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
اور جب حاملہ اونٹنیاں ـ(اپنے حال پر) چھوڑدی جائیں گی،
81:4
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
اور جب وحشی جانور اکھٹے کر دیے جائیں گے،
81:5
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
اور جب سمندروں کو جوش میں لایا جائے گا،
81:6
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ
اور جب جانیں ( جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی،
81:7
وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ
اور جب زندہ درگور لڑکی سے پوچھا جائے گا
81:8
بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ
کہ وہ کس گناہ میں ماری گئی ؟
81:9
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
اور جب اعمال نامے کھول دیے جائیں گے،
81:10
وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ
اور جب آسمان اکھاڑ دیا جائے گا،
81:11
وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ
اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی،
81:12
وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ
اور جب جنت قریب لائی جائے گی،
81:13
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا أَحْضَرَتْ
اس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے۔
81:14
فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ
نہیں! میں قسم کھاتا ہوں پس پردہ جانے والے ستاروں کی،
81:15
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ
جو روانی کے ساتھ چلتے ہیں اور چھپ جاتے ہیں،
81:16
وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ
اور قسم کھاتا ہوں رات کی جب وہ جانے لگتی ہے،
81:17
وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ
اور صبح کی جب وہ پھوٹتی ہے،
81:18
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
کہ یقینا یہ (قرآن) معزز فرستادہ کا قول ہے۔
81:19
ذِي قُوَّةٍ عِنْدَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
جو قوت کا مالک ہے، صاحب عرش کے ہاں بلند مقام رکھتا ہے۔
81:20
مُطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ
وہاں ان کی اطاعت کی جاتی ہے اور وہ امین ہیں۔
81:21
وَمَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُونٍ
اور تمہارا رفیق (محمدؐ) دیوانہ نہیں ہے۔
81:22
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
اور انہوں نے اس (فرشتہ) کو روشن افق پر دیکھا ہے۔
81:23
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ
اور وہ غیب (کی باتیں پہنچانے) میں بخیل نہیں ہے۔
81:24
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ
اور یہ (قرآن) کسی مردود شیطان کا قول نہیں ہے۔
81:25
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
پھر تم کدھر جا رہے ہو؟
81:26
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ
یہ تو سارے عالمین کے لیے بس نصیحت ہے،
81:27
لِمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ أَنْ يَسْتَقِيمَ
تم سے ہر اس شخص کے لیے جو سیدھی راہ چلنا چاہتا ہے۔
81:28
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
اور تم صرف وہی چاہ سکتے ہو جو عالمین کا پروردگار اللہ چاہے۔
81:29