Ash-Shams

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا
قسم ہے سورج اور اس کی روشنی کی،
91:1
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا
اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آتا ہے،
91:2
وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا
اور دن کی جب وہ آفتاب کو روشن کر دے،
91:3
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا
اور رات کی جب وہ اسے چھپا لے،
91:4
وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا
اور آسمان کی اور اس کی جس نے اسے بنایا،
91:5
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا
اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے بچھایا،
91:6
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا
اور نفس کی اور اس کی جس نے اسے معتدل کیا،
91:7
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا
پھر اس نفس کو اس کی بدکاری اور اس سے بچنے کی سمجھ دی،
91:8
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا
بتحقیق جس نے اسے پاک رکھا کامیاب ہوا،
91:9
وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا
اور جس نے اسے آلودہ کیا نامراد ہوا،
91:10
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا
(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث تکذیب کی ۔
91:11
إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاهَا
جب ان کا سب سے زیادہ شقی اٹھا،
91:12
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا
تو اللہ کے رسول نے ان سے کہا: اللہ کی اونٹنی اور اس کی سیرابی کا خیال رکھو۔
91:13
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوَّاهَا
پھر انہوں نے پیغمبر کو جھٹلایا اور اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں تو ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب ڈھایا پھر سب کو (زمین کے) برابر کر دیا۔
91:14
وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا
۔ اور اسے اس (عذاب) کے انجام کا کوئی خوف نہیں۔
91:15