At-Tin

Translation:

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
بنام خدائے رحمن رحیم
وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ
قسم ہے انجیر اور زیتون کی
95:1
وَطُورِ سِينِينَ
اور طور سینین کی۔
95:2
وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ
اور اس امن والے شہر کی
95:3
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
بتحقیق ہم نے انسان کو بہترین اعتدال میں پیدا کیا،
95:4
ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ
پھر ہم نے اسے پست ترین حالت کی طرف پلٹا دیا۔
95:5
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، پس ان کے لیے بے انتہا اجر ہے۔
95:6
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ
پس اس کے بعد روز جزا کے بارے میں کون سی چیز تجھے جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے ۔
95:7
أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ
کیا اللہ حاکموں میں سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
95:8